?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سمن رفعت امتیاز نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق شیر افضل مروت کو کسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری کا خدشہ ہے، شیر افضل مروت کو عدالت کی اجازت کے بغیر کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
عدالت نے فریقین کو پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کا حکم دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔
اس سے قبل مروت نے وکلا عادل عزیز قاضی، ریاست علی آزاد کے ذریعے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیر افضل مروت کو کسی خفیہ مقدمے میں گرفتار کرنے کا خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے 9 ستمبر کو پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت، شعیب شاہین شیخ وقاص، عامر ڈوگر سمیت دیگر رہنماؤں کو حراست میں لیا تھا۔
پولیس نے شیر افضل مروت کی گاڑی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر روکا اور ان کے ساتھ ساتھ ان کے گارڈ کو بھی گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ 8 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگجانی مویشی منڈی میں جلسے کا انعقاد کیا تھا جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔
تاہم ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے جلسہ ختم کرنے کے تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ منتظمین کوآگاہ کردیا تھا کہ 7 بجے تک جلسہ ختم کرنا ہوگا اور این او سی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ این او سی کے مطابق پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے شام 4 سے 7 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا لیکن پی ٹی آئی کا جلسہ مقررہ وقت پر ختم نہ ہوسکا۔


مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل ایران پر حملے کرے گا؟ عطوان کی زبانی
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے تل
اپریل
جنوب مشرقی ایشیا میں چین کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: جنوب مشرقی ایشیا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے امریکہ اور
جولائی
کمشیر کے سابق وزیراعلی کا بھارتی حکام سے اہم سوال
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے ریاست کے حالات
جولائی
وزیراعلیٰ سندھ کا ماہی گیروں کوکورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے اہم فیصلہ
?️ 25 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملک میں کورونا وائرس
اگست
بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انتخابی دھاندلی کے لئے اخوان کو بحال کررہی ہے: محبوبہ مفتی
?️ 11 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
سلامتی کونسل عالمی ادارہ ہے یا امریکی؟ ثبوت
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں
جنوری
امریکی حمایت میں غزہ میں تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی
?️ 15 جون 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم جو کہ
جون
مسلم لیگ (ن) بڑے ہجوم اور گل پاشی کے ساتھ اپنے سربراہ کے استقبال کیلئے تیار
?️ 20 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی کارکنان کو جمع اور متحرک
اکتوبر