?️
لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سموگ پر قابو پانے کے لئے متعلقہ محکموں اور اداروں کو موثر اقدامات کا حکم دیا ہے۔ وہ آج وزیر اعلی آفس میں سموگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے سموگ پر قابو پانے کے لئے اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کروں گا-انہوں نے ہدایت کی کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف موثر انداز میں بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے-
ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف قانون کے تحت ایکشن لیا جائے اور ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کو سیل کر کے جرمانے بھی کئے جائیں -انہوں نے کہا کہ شہر میں رو زانہ کی بنیاد پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں -وزیر اعلی عثمان بزدار نے الیکٹرک بسوں کی خریداری سے متعلقہ امور میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک بسوں کے حوالے سے جلد ازجلد حتمی پلان پیش کیا جائے -انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف بھرپورکارروائی کی جائے-محکمہ تحفظ ماحول، زراعت، صنعت،ٹرانسپورٹ اورانتظامیہ کے افسران فیلڈ میں جا کر انسدادسموگ اقدامات کی خود مانیٹرنگ کریں۔
پنجاب میں انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سموگ کو آفت قرار دیاگیا ہے۔ کوڑا کرکٹ کو جلانے کی پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی-کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کے واقعہ پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی ہو گی-انہوں نے کہا کہ کرشنگ پلانٹس کو اینٹوں کے بھٹوں کی طرح جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا-انہوں نے ہدایت کی کہ کرشنگ پلانٹس کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے لئے جامع پلاننگ کی جائے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ دھان کی فصل کی کٹائی کیلئے ہارویسٹرکو ڈیوٹی فری کرنے کی تجویز وفاقی حکومت کو پیش کی جائے گی- پی ڈی ایم اے میں 24/7سموگ مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے – اینٹوں کے بھٹوں کی جیوٹیگنگ مکمل ہو چکی ہے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے سرکاری گاڑیوں کی تعداد میں 50 فیصد تک کمی کی ہدایت کی اور کہا کہ محکموں کے سیکرٹریز گاڑیوں کی تعداد کم کر کے رپورٹ وزیر اعلی آفس جمع کرائیں – انہوں نے کہا کہ لاہور میں 5 اینٹی سموگ سکواڈ تشکیل دیئے ہیں اوراینٹی سموگ سکواڈ کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا – اجلاس میں وزیر اعلی عثمان بزدار کو محکموں کی جانب سے سموگ پر قابو پانے کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی-صوبائی وزیر تحفظ ماحول محمد رضوان، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،کمشنرلاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
مشہور خبریں۔
بھارت کو پاکستان کے نئے ایف 16 طیاروں کا خوف
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: پاکستان کو F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے حوالے سے
ستمبر
ریاض فلسطینی اسیروں کو رہا کرے: حماس
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صوابدیدی حراست سے
اکتوبر
یمن سے تل ابیب تک، ابھرتی ہوئی جیوپولیٹیکل قوت
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ، جو ابتدا میں الشباب المؤمن
اپریل
بائیڈن جاتے جاتے کیا کرنے والے ہیں؟
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے ایک بار پھر اس ملک کی
جنوری
رواں سال میں امریکہ میں جرائم کے اعدادوشمار کتنے بڑھے؟
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: واشنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی دارالحکومت
اگست
سعودی جیلوں میں پوچھ تاچھ کرنے والے صیہونی خفیہ ایجنسی کے اہلکار
?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی جیلوں میں صہیونی حکومت کی خفیہ ایجنسی موساد کے تفتیش
جولائی
یمن کے خلاف برطانوی اور امریکی فوجی حملے
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:یمن میں 10 مقامات پر انگلستان اور امریکہ نے حملہ کیا
جنوری
صیہونیوں کو مصر کی عسکری طاقت میں اضافے پر تشویش
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سیکیورٹی حلقوں نے مصر کی بڑھتی ہوئی عسکری
دسمبر