?️
کراچی: (سچ خبریں) عالمی بینک نے توقع ظاہر کی ہے کہ عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں رواں سال کے دوران نمایاں کمی ہوگی لیکن اگلے مالی سال کے دوران پاکستان میں اوسط سالانہ مہنگائی 21 فیصد رہے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اشیا کی منڈیوں کے حالیہ منظرنامے میں عالمی بینک نے امید ظاہر کی ہے کہ کووڈ-19 کے بعد رواں برس اشیا کی قیمتوں میں تیز رفتار کمی ہوگی، جس کے سبب دو تہائی ترقی پذیر ملکوں میں معاشی نمو کی صورتحال غیر واضح ہوگی جن کا انحصار اشیا کی برآمدات پر ہوتا ہے۔
عالمی بینک نے بتایا کہ تاہم قیمتوں میں کمی سے دنیا بھر میں تقریباً 35 کروڑ افراد کو معمولی ریلیف ملنے کی توقع ہے جنہیں خوارک کے عدم تحفظ کا سامنا ہے۔
مزید کہا کہ اگرچہ اشیائے خور و نوش کی قیمتیں 2023 میں 8 فیصد گرنے کی توقع ہے لیکن یہ 1975 کے بعد سے بدستور دوسری بُلند ترین سطح پر رہیں گی۔
یہ رپورٹ وزارت خزانہ کی جانب سے اگلے مالی سال کے لیے تخمینے کے چند روز بعد سامنے آئی ہے، جس میں بتایا گیا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ (جولائی سے دسمبر) میں قرضوں میں عدم توازن کے بعد خدشہ ہے کہ مالی ضروریات بدستور بلند رہیں گی اور اگلے مالی سال میں مہنگائی کی شرح 21 فیصد ہوگی جو رواں برس 28.5 فیصد ہے۔
عالمی بینک نے نوٹ کیا کہ رواں برس فروری میں عالمی سطح پر غذائی مہنگائی 20 فیصد رہی جو 2 دہائیوں کی بُلند ترین سطح ہے۔
عالمی بینک کے چیف اکانومسٹ اور ڈیولپمنٹ اکنامکس کے سینئر نائب صدر اندرمِت گِل نے بتایا کہ روس کی جانب سے یوکرین پر جارحیت کے بعد اشیائے خور و نوش اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ تقریباً گزر چکا، اس کی وجہ معاشی نمو میں سست روی، مناسب سردیاں اور اجناس کی تجارت میں تبدیلیاں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لیکن کئی ممالک میں اس تنزلی سے صارفین کو کم فائدہ ہوگا، حقیقی معنوں میں اشیائے خور و نوش کی قیمتیں گزشتہ 5 دہائیوں کی بُلند ترین سطح پر رہیں گی، حکومتوں کو تجارتی پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے اور اپنے غریب شہریوں کا ٹارگیٹڈ انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے تحفظ کرنا چاہیے نا کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنا چاہیے۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی طور پر 2023 میں اشیا کی قیمتوں میں 21 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے، توانائی کی قیمتوں میں رواں برس 26 فیصد کمی کا اندازہ لگایا گیا ہے، رواں برس برینٹ خام تیل کی اوسط قیمت 84 ڈالر فی بیرل رہنے کی توقع ہے، جو 2022 کے اوسط سے 16 فیصد ہے، یورپ اور امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں 2022 اور 2023 کے درمیان نصف ہوسکتی ہیں جبکہ کوئلے کی قیمت 2023 میں 42 فیصد کم ہونے کی توقع ہے۔
اسی طرح 2023 میں کھاد کی قیمتوں میں 37 فیصد کمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے، جو 1974 کے بعد سے ایک سال میں سب سے زیادہ کمی ہوگی، تاہم کھاد کی قیمتیں اب بھی 09-2008 کے غذائی بحران کے بعد سے زیادہ ہیں، پاکستان کی اہم درآمدات میں تیل، گیس اور کوئلہ شامل ہیں جبکہ گندم اور کھاد ملا کر یہ پاکستان کی مجموعی درآمدات کا نصف بنتا ہے۔
عالمی بینک کے ڈپٹی چیف اکانومسٹ نے بتایا کہ عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں تنزلی سے مہنگائی کم ہوگی، تاہم مرکزی بینکوں کو متحرک رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ متعدد عناصر بشمول تیل کی توقع سے کم فراہمی، چین میں بحالی، جیو پالیٹیکل تناؤ میں شدت اور غیر موافق موسمیاتی صورتحال قیمتوں میں اضافے کا سبب اور مہنگائی کا دباؤ ہوسکتا ہے۔
رواں برس متوقع بڑی کمی کے باوجود تمام بڑے اجناس گروپوں کی قیمتیں 2019-2015 کی اوسط سطح سے کافی زیادہ ہیں، یورپی قدرتی گیس کی قیمتیں 2019-2015 کے اوسط سے تقریباً تین گنا ہوں گی۔
مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن نے وزیر ریلوے کو طلب کر لیا
?️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو الیکشن
اکتوبر
24 گھنٹے کے اندر سعودی اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کی 103 بار خلاف ورزی کی
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے
جون
عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے منگل کو ہالینڈ کے
مارچ
صیہونیوں کا خونخوار چہرہ ایک بار پھر منظرعام پر
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:رواں ہفتے پیر کے روز مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر
جون
یمنی فوج نے خلیج عدن میں امریکی جہاز کو نشانہ بنایا
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی فوج نے مظلوم فلسطینی قوم اور اپنے بھائیوں کے استحکام
جنوری
بنگلہ دیش میں پولیس کا مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے تحاشہ استعمال
?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:بنگلہ دیش سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس ملک
اپریل
مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش ہے، اسحٰق ڈار
?️ 4 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے
دسمبر
مغربی ممالک میں اپنی شبیہ بہتر بنانے کے لیے بن سلمان کے کروڑوں ڈالر کام کیوں نہیں آرہے؟
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:محمد بن سلمان نے مغربی ممالک میں اپنی شبیہ کو بہتر
فروری