?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا سینئر صحافی عارف نظامی کےانتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہنا ہے کہ یہ صحافت کیلئے بڑا نقصان ہے، ان کی رحلت سے پاکستان کی صحافت کا بڑا باب بند ہو گیا ہے، عارف نظامی عارضہ قلب میں مبتلاتھے۔
فواد چوہدری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عارف نظامی صدر سی پی این ای اور پاکستان کی صحافت کا لازمی حصہ تھے،صحافتی حلقوں میں عارف نظامی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، ان کی رحلت سے پاکستان کی صحافت کا بڑا باب بند ہو گیا ہے۔ مرحوم کے ساتھ ہمارا ذاتی تعلق تھا، میرے دادا اور تایا کی عارف نظامی کے والد حمید نظامی صاحب سے گہری دوستی تھی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ ان کے والد حمید نظامی نوائے وقت کے بانی تھے، نوائے وقت کا پاکستان کی تحریک آزادی میں صف اول کا کردار تھا، میرے دادا چوہدری اویس اور تایا چوہدری الطاف بھی تحریک آزادی کے اہم اور سرگرم کارکن تھے۔
فواد چوہدری نے مزید کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری صحافی برادری بالخصوص مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کرتا ہوں۔واضح رہے کہ عارف نظامی عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور گزشتہ 2 ہفتوں سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
دوسری جانب زیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سینئرصحافی عارف نظامی کےانتقال پر کہنا ہے کہ آج صحافت کا روشن اور تاریخ ساز عہد ختم ہوگیا ۔عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ عارف نظامی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور کہاکہ جمہوریت ، جمہوری اقدار کے فروغ کیلئےعارف نظامی کاعزم غیر متزلزل تھا۔انہوں نے کہاکہ عارف نظامی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکتا،مرحوم کی صحافت کیلئے خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو پر الزام
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو کو فریب
جولائی
اسرائیل کی غزہ پٹی میں ایک نیے منصوبہ کی سازش
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: والا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی انٹیلیجنس اہلکار خانیونس
مئی
گھر کی عورت کے شوبز میں کام کرنے پر اہل خانہ سے الگ ہوا، فردوس جمال
?️ 18 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار فردوس جمال نے اہلیہ اور بچوں سے
نومبر
بلوچستان کابینہ نے صوبے میں امن وامان سے متعلق ایکٹ کی منظوری دے دی
?️ 11 نومبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کابینہ نے صوبے میں بحالی امن کے لیے
نومبر
گارڈین: ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے سامنے فروخت کا نشان لگا دیا ہے
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار نے آج خبر دی ہے کہ خارجہ امور
مئی
آرمینی اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: ترکی
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے آج منگل
ستمبر
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا، 5 اسکول بچوں سمیت 7 جاں بحق
?️ 1 نومبر 2024مستونگ: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سول ہسپتال اور گرلز
نومبر
یمنی فوج کے بن گوریون ہوائی اڈے پر جوابی حملے
?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے
دسمبر