?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے ویکیسنیشن کے حوالے سے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواہوں کے ذریعے کورونا ویکسینیشن میں سازش تلاش کرنا بند ہونا چاہیے۔کورونا کی وبا سے پاکستان کی حکمت عملی پر پوری دنیا حیران ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی، تمباکو نوشی اورسوشل میڈیا کے کچھ پہلو نوجوان نسل تباہ کر رہے ہیں۔طاہر اشرفی نے کہا کہ جمعہ کے خطبات میں ماحولیات کا ذکر کرنے کی اپیل کرتے ہیں، جمعہ کے خطبات میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کے بیان دیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا صحیح تناسب بھی نکالنے کی ضرورت ہے، کسی بھی قوم کو برباد کرنا ہے تو اس کی نوجوان نسل کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ افواہ سازی اور سگریٹ سازی پر پابندی عائد ہونی چاہیے، سگریٹ ہی نہیں بلکہ دیگرمنشیات سے بھی نوجوان نسل کو تباہ کیا جارہا ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا سے جتنا پاکستان محفوظ رہا اس سے پوری دنیا حیران ہے،کیونکہ پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے کام لیا، تمام مکاتب فکر کے علما کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن لگانی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
قاہرہ نے تل ابیب کی سازشوں کو بنایا ناکام
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ قاہرہ نے غیر معینہ
ستمبر
پشاورہائیکورٹ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے متعلق فیصلہ دیا ہے
?️ 4 فروری 2022پشاور(سچ خبریں) جیو نیوز کے مطابق پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے خیبرپختونخوا
فروری
بائیڈن 2024 کے انتخابات میں حصہ لیں گے: وائٹ ہاؤس
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے بڑھاپے اور خراب جسمانی
جنوری
اسرائیلی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے نہتے اور مظلوم بہادر فلسطینی
?️ 21 مئی 2021(سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل نے جس مقصد کے حصول کے
مئی
مأرب میں شکست کے بعد صنعا میں سعودی اتحاد کا پاگل پن
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی جنگ میں اپنے تمام سیاسی اور عسکری کارڈ کھو
دسمبر
الجزائری مفکر: میں اسلامی ایران کے دفاع کو ایک مذہبی فریضہ سمجھتا ہوں
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: یحییٰ ابو زکریا نے اس بات پر زور دیتے ہوئے
دسمبر
صیہونیوں پر ایران کا خوف و ہراس
?️ 17 جون 2022سچ خبریں:صیہونیوں پر ایران کا اس قدر خوف و ہراس طاری ہے
جون
وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا
?️ 31 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں
جولائی