?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے 21مئی کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا ہے ان کا کا کہنا ہے کہ 21 مئی کوپاکستان میں مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے کی لیے یوم یکجہتیٔ فلسطین منایا جائے گا، پاکستان امت مسلمہ کے حوالے سے کردار ادا کرتا رہے گا۔
حافظ طاہر اشرفی نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، وزیراعظم کا وژن ہے کہ ہم امت مسلمہ کو متحد کریں، وزیر خارجہ پورے پاکستان کی ترجمانی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل مسلسل عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصٰی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، فلسطینی سفیر کے ساتھ آج ملاقات کی ہے۔علامہ حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم امہ کے حوالے سے کردار ادا کرتا رہے گا، کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے مسائل ہیں، پاکستان کے سامنے سیز فائر کا مسئلہ پہلے ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ شاہ محمود ترکی میں ہیں اور وہاں سے اقوام متحدہ جائیں گے۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے ناپاک ارادوں کو پورا کرنے کیلئے ظلم کرتا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےحافظ نعیم الرحمان نےبتایا کہ اتوار 23 مئی کو شارع فیصل پر فلسطین مارچ ہوگاجس کی قیادت سراج الحق کریں گے۔
انہوں نے تاجروں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں سے فلسطین مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئےکہا کہ فلسطین کے لیے پوری امت کو کھڑا ہونا چاہیے۔حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں فلسطینیوںپر ہونے والے مظالم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، بچوں اور خواتین کو شہید کیا گیا، اسرائیل بدمست ہاتھی بنا ہوا ہے،اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
عرب دنیا تیار رہے
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے عرب امور کے ایک اہلکار نے منگل کے
جولائی
2025 کے آغاز سے اب تک عراق میں داعش دہشت گرد گروپ کے 19 رہنما مارے گئے
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی اینڈ ڈیفنس کمیشن کے رکن نے
ستمبر
بن سلمان کی بچگانہ حرکتیں اور بائیڈن کی پدرانہ شفقت
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن جنہوں نے کبھی جمال خاشقجی کے گھناؤنے قتل
جولائی
صدرمملکت نے پاکستان کی ترقی میں مزدوروں کی خدمات کو سراہا
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی کی ترقی
مئی
انصار اللہ: خاموشی اور پسپائی امریکہ کو مزید مغرور بناتی ہے
?️ 6 جنوری 2026سچ خبریں: یمنی انصار اللہ نے لاطینی امریکہ کے خلاف امریکی دھمکی
جنوری
شہید یحییٰ السنوار کے بھائی شہید ہو گئے یا زندہ ہیں؛ صیہونی انٹیلی جنس تذبذب کا شکار
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا کے مطابق خان یونس کے یورپی اسپتال پر
مئی
جولان کی پہاڑیوں سے چار F16 طیاروں سے دمشق پر اسرائیلی حملہ
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:لاذقیہ میں روس کے مصالحتی مرکز کے نائب اولیگ گورینوف نے
فروری
شاہ رخ خان کی مہنگی ترین فلم
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرل ایکشن
اگست