?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو ٹریڈنگ کے دوران حصص کی قیمتوں میں تقریباً 1800 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر ایک بج کر 1 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 885 پوائنٹس یا 1.65 فیصد کی کمی سے ایک لاکھ 14 ہزار 369 پوائنٹس پر آگیا، جو گزشتہ روز ایک لاکھ 16 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے اس رفتار کی وجہ مارکیٹ کو نمایاں تیزی کے بعد ’منافع کا حصول اور اصلاح کے مرحلے سے گزرنا‘ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نقل و حرکت کافی منافع کے بعد مارکیٹ سائیکل کا ایک عام حصہ ہے، تاہم گیس کے گردشی قرضوں میں اضافے اور کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کرنے سے نرخ بڑھنے کی اطلاعات کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا جذبہ محتاط ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کو گیس کی فراہمی پر بھاری ٹیکس (لیوی) لگائے، تاکہ گرڈ پاور اور ان کی اندرون ملک بجلی کی پیداوار کے درمیان کسی بھی لاگت کے فوائد کو ختم کیا جاسکے۔
گزشتہ سال ستمبر میں دستخط کیے گئے 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت پاکستان کو جنوری 2025 کے آخر تک سی پی پیز کو گیس منقطع کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ مارچ میں ایک ارب ڈالر کی 7 قسطوں میں سے دوسری قسط کی ادائیگی کے اہل ہو سکے، دونوں فریق فروری کے وسط کے بعد رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا جائزہ لینے کے لیے ملاقات کریں گے۔
یوسف ایم فاروق کے مطابق معیشت قومی گرڈ پر انحصار کی طرف منتقل ہو رہی ہے، حالاں کہ اس تبدیلی کے مکمل اثرات غیر یقینی ہیں۔
کیپٹو پاور پلانٹس تاریخی طور پر سرکاری گیس کمپنیوں کے لیے قابل اعتماد، اعلیٰ ادائیگی والے صارفین رہے ہیں، گرڈ میں ان کی منتقلی سے بالآخر کارکردگی اور استعمال میں اضافہ کرکے تمام گرڈ صارفین کو فائدہ پہنچنا چاہیے۔
مزید برآں، انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ شرح سود مارکیٹ کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک اور مرکزی نقطہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے اگلے مالی سال میں شرح سود سنگل ڈیجٹ تک آجائے گی، تاہم اس سے قبل یہ 11 فیصد کی نارمل سطح تک گرنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارچ کے بعد افراط زر کی شرح بڑھنے کا امکان ہے، جس کے مختصر مدت تک اثرات اسٹاک مارکیٹ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے ریٹیل سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا کہ وہ قلیل مدت کی سرمایہ کاری کو ترجیح دیں۔


مشہور خبریں۔
جہلم: انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف توہین رسالت اور پیمرا قوانین کے تحت مقدمہ درج
?️ 27 اگست 2025جہلم: (سچ خبریں) پنجاب کے ضلع جہلم کی پولیس نے معروف مذہبی
اگست
اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی صدر محمود عباس کے فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کردیا
?️ 1 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے
شہید نصراللہ اور اسلامی ملتیں
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: شہدائے اسلامیہ سید حسن نصر اللہ کے طرز زندگی اور
فروری
2023 میں اسرائیل کو درپیش تین چیلنجز
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں 2023 میں صیہونی حکومت
دسمبر
انڈر پاس اورحیدرعلی روڈ کو عمر شریف کے نام سے منسوب کر دیا گیا
?️ 3 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں) ایڈمنسٹریٹر کراچی نےعمر شریف کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے
اکتوبر
مسجد الاقصیٰ پر صہیونی آبادکاروں کی یلغار، تلمودی رسومات کی ادائیگی
?️ 22 اپریل 2026سچ خبریں:درجنوں صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصیٰ میں داخل ہو کر تلمودی
اپریل
اس وقت شام کے ساتھ ترکی کی مفاہمت کا کیا مقصد ہے؟
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کی خارجہ پالیسی میں ایک سال پہلے سے
اگست
امریکہ میں بائیں بازو کی سوچ دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ کا باعث: امریکی تھنک ٹینک
?️ 1 اکتوبر 2025امریکی بین الاقوامی اور اسٹراٹیجک مطالعاتی مرکز کی جانب سے جاری کردہ
اکتوبر