?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا خواہشمند مند ہے،دنیا کو افغانستان میں زمینی حقائق سمجھنے کی ضرورت ہے،طالبان کو حکومت سازی اور ملکی امور چلانے میں وقت دینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلپو گرانڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں افغانستان سے انخلا اورافغان شہریوں کیلیے انسانی امداد سے متعلق بات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ افغان شہریوں کو موجود ہ حالات میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور انسانی بنیادوں پر افغان شہریوں کے لیے خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کا بندوبست کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو افغانستان میں گورننس کیلیے مالی اور انسانی وسائل یقینی بنانا ہوں گے۔ طالبان کے زیر قیادت حکومت میںافغانستان کی ایک ہی دن میں یورپ کی طرح ترقی ممکن نہیں ۔افغانستان میں ممکنہ انسانی قحط بے امنی اور لاقانونیت کو جنم دے سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے تحت خوراک اور ادویات کے ٹرک اور جہاز افغانستان بھیجے ہیں ۔ موجودہ حالات میں پاکستان افغان شہریوں کی انسانی ہمدری کی بنیاد پر امداد جاری رکھے گا۔ ملاقات میں ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلپو گرانڈی نے کہاکہ پاکستان کا 30 لاکھ افغان مہاجرین کی مسلسل دیکھ بھال میں کردار قابل رشک ہے۔ اقوام متحدہ افغان شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا،ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ اقوام متحدہ نے افغانستان کے لیے فنڈز اورامدادکیلیے اقوام عالم کو متحرک کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے عملے کی سکیورٹی اور ویزہ سہولیات فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کے ممنون ہیں ۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اور چین کے درمیان اعتماد بحال
?️ 8 جولائی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے سیل
جولائی
ضمنی الیکشن میں سیاسی جماعتیں متحرک
?️ 23 جون 2022لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ ق نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا
جون
ترکی میں پٹرول کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ؛ 24 لیرا فی لیٹر
?️ 15 جون 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے حالیہ دنوں میں ترکی میں ایندھن کی
جون
شام میں ترکی کے میزائل حملے
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے آج صوبہ حسکہ میں ترک فوج اور اس
دسمبر
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
?️ 24 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے
اگست
چور کی داڑھی میں تنکا
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: روس میں ہونے والی ویگنر گروپ کی ناکام بغاوت کے
جولائی
تم جرائم کرتے جاؤ ہم جواز پیش کرتے جائیں گے؛امریکی منطق
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں
اکتوبر
شام میں مغربی ممالک کے جرائم
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے ، بین الاقوامی
مارچ