طالبان وعدہ کرے کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی: پاکستان

ووزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں)پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ طالبان اور دیگر گروہوں کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ افغان سرزمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔پاکستان اپنے پڑوسی سے امن و سکون چاہتا ہے اور اس مسئلے کے جامع سیاسی حل کے لئے پرعزم ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے علاقائی دفاتر کے نمائندے کے مطابق پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ طالبان اور دیگر گروہوں کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ افغان سرزمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، آرمی کمانڈر جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر خزانہ اور دیگر اہم ریاستی اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر ایک سرکاری بیان جاری کیا گیا جس میں افغانستان کی صورت حال اور پاکستان پر اس کے اثرات اور مستقبل کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ملک کے تمام گروہوں کی شرکت کے ساتھ افغان مسئلے کے ایک جامع اور سیاسی حل کے لیے پرعزم ہے اور تمام فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کا احترام کریں اور تمام افغانوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ کریں۔

بیان کے مطابق شرکاء نے کہا کہ ہر کسی کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ افغان سرزمین کسی دہشت گرد تنظیم یا گروہ کے ذریعہ کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اپنے پڑوسی سے امن اور سکون چاہتا ہے پاکستان کئی دہائیوں سے افغان تنازع سے متاثر ہے اور  مسئلے کے جامع سیاسی حل کے لیے پرعزم ہے۔

اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ، شرکاء نے کہا کہ عالمی برادری کو گزشتہ چار دہائیوں میں دی گئی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔کمیٹی نے کہا کہ افغان تنازع کا کبھی بھی فوجی حل نہیں تھا اور مذاکرات اس وقت ممکن تھے جب امریکہ اور نیٹو افواج افغانستان میں موجود تھیں۔

اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری مل کر ایک جامع سیاسی پالیسی کو یقینی بنائے۔اجلاس میں وزیراعظم نے حکم دیا کہ تمام سفارتکاروں ، صحافیوں اور بین الاقوامی اداروں کے عملے کے لیے تمام ضروری سہولیات مہیا کی جائیں جو افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی میڈیا: نیتن یاہو نے صرف اپنی بقا کے لیے غزہ جنگ کو طول دیا

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ

لبنانی وزیر اعظم: ہمیں اسرائیلی حکومت کی ضمانتوں پر بھروسہ نہیں ہے

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: لبنانی وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے

ہمیں اپنی دفاعی تیاری کو دوگنا کرنا چاہیے: مادورو

?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ہم ترقی

عمران خان نے محمود اچکزئی کو حکومت کے ساتھ بات چیت کا مینڈیٹ دیا ہے

?️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے

ایرانی صدر کا دورہ روس

?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اپنے ہم منصب

انٹرنیشنل نیوکلیئرسائنس اولمپیاڈ میں پاکستانی طلبا کی کارکردگی

?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: پاکستانی طلبا نے فلپائن میں منعقد ہونے والے پہلے بین

گورنر پنجاب نے مودی کو سب سے بڑا دہشت گرد اور امن دشمن قرار دے دیا

?️ 12 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے مودی کو سب سے بڑا دہشت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے