?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صنعتوں سے متعلق جوبھی رکاوٹیں ہوں گی، انہیں دور کریں گے سیالکوٹ کھاریاں موٹروےپبلک پرائیوٹ شراکت داری کااہم منصوبہ ہے، موٹروے بننے سے سیاحت کو ترقی ملے گی ،باہر سے ڈالرآئیں گے، ہماری کوشش ہےکہ کاروبار کرنے میں آسانی میں اضافہ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں مرادسعیداوران این ایچ اےکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سیالکوٹ کھاریاں موٹروےپبلک پرائیوٹ شراکت داری کااہم منصوبہ ہے، اس کےلیےضروری ہےکہ صنعتی علاقوں کوسہولتیں فراہم کریں ، منصوبہ اہم صنعتی اورشہری مراکز سے رابطےمیں معاون ہوگا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہےکہ کاروبارکرنےمیں آسانی میں اضافہ کیاجائے، چھوٹےاوردرمیانےدرجےکی صنعتیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، صنعتوں سے متعلق جوبھی رکاوٹیں ہوں گی، انہیں دور کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ فاصلہ بڑھنے سے وقت کے ساتھ گاڑیوں کی مرمت کا خرچ بھی بڑھ جاتاہے، گاڑیوں کے پرزوں کی درآمدسےملکی زرمبادلہ پرزورپڑتاہے، جب تک آمدن میں اضافہ نہیں ہوگا قرض نہیں اتار سکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 26ارب کی بچت کرنےپرخراج تحسین پیش کرتاہوں ، سوات موٹروےنےسیاحت کے لیے دروازےکھول دیے، عیدکےدنوں میں وہاں 27لاکھ گاڑیاں وہاں گئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ آبادی زیادہ ہوتوپرائیوٹ پارٹنرشپ ہوپاتی ہے،ہماری آبادی تو22کروڑہے، سیاحت بہت بڑاشعبہ ہےجسےماضی میں ترقی نہیں دی گئی، موٹروےبننےسےسیاحت کو ترقی ملے گی ،باہرسےڈالرآئیں گے، درآمدت بڑھانےسےڈالرکم ہوتے ہیں پھرآئی ایم ایف کےپاس جاناپڑتاہے، سیاحت اوربرآمدات میں اضافےتک ڈالرکی کمی کوپورانہیں کیاجاسکتا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ دورکی نسبت 3گنازیادہ سڑکیں بناچکےہیں، گزشتہ ادوارمیں بنائےگئےموٹرویزسےملک کوزیادہ فائدہ نہیں ہوا، موجودہ حکومت سیاحت اورصنعت کے فروغ پرتوجہ دے رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
بشام میں چینی شہریوں پر حملہ، حکومت کا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے
مارچ
یورپ کے لیے امریکہ کی صدرات ایک اہم مسئلہ
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزف برل نے بدھ کے روز
دسمبر
آزادکشمیر میں بھی بارشوں ، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا الرٹ جاری
?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آزاد کشمیر میں بھی بارشوں اور سیلابی صورتِ
اگست
فواد چوہدری نے انتخابی اصلاحات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دے دی
?️ 14 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری
نومبر
شام اور عراق کی دہشت گردی امریکہ کے کنٹرول میں ہے:ترکی
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:ترک صدر نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ وہ اسد کی
اگست
کسی ٹارگٹ کو نشانہ نہیں بنایا، بھارت سکھوں، کشمیریوں کی ہمدردی چاہتا ہے۔ عطا تارڑ
?️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نے کہا
مئی
داعش طالبان حکومت کے لیے چیلنج
?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے
مارچ
ہر بچے کو جینے کا حق ہے بشرطیکہ وہ غزہ میں پیدا نہ ہوا ہو!
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: ہر سال 500 سے 1000 کے درمیان فلسطینی بچوں کو
دسمبر