?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج دنیا کی 63 فیصد آبادی کو آپ صرف 3 سیکنڈ میں ٹچ کرسکتے ہیں،صرف انتہا پسند ہی چھوٹے دماغ کے ہوتے ہیں، میرا یقین ہے کہ پاکستان کو کسی مولوی یا سیاستدان نے نہیں طلباء اور یونیورسٹیز نے بدلنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ طلباء کسانوں کو بہتر پیداوار کے بارے میں بتائیں، اسرائیل اور بھارت کے زراعت کو بھی ضرور پڑھیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یقین ہے کہ آپ کا اور پاکستان کا مستقبل شاندار ہے، ویسٹرن چائنہ آپ کے لیئے مکمل طور پر کھلا ہے جو ایگریکلچر کو سپورٹ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو بتایا جائے کہ لائیو اسٹاک کو کیسے مکمل طور پر فعال کیا جائے، یونیورسٹی میں پڑھنے والے اسٹوڈنٹس دنیا میں پڑھی جانے والی کتابوں کو بھی پڑھیں۔ اسٹوڈنٹس کو پتہ ہونا چاہئے کہ امریکا، چائنہ سمیت دیگر ممالک میں کیا ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ فیس بک ٹوئٹر اکاؤنٹ سب نوجوانوں نے بنائے، یونیورسٹی کے وائس چانسلرز ٹارگٹ رکھیں اور ہر سال اکانومی میں اپنا حصہ ڈالیں ۔


مشہور خبریں۔
تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے، چیف جسٹس
?️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال
اکتوبر
امریکی جرنلوں کی جاسوسی کے لئے پینٹاگون کا خفیہ یونٹ
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں، امریکی نیوز
جون
صیہونی فوجی حکام کی ایران کے خلاف جنگی دھمکیاں
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف اور وزیر جنگ نے
جولائی
امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلا مناظرہ
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار کمالا ہیرس اور ریپبلکن پارٹی
ستمبر
اردوغان کا اسرائیل پر زور،جارحانہ پالیسیاں بند کریں اور معاہدے کی پاسداری کریں
?️ 12 اکتوبر 2025اردوغان کا اسرائیل پر زور، جارحانہ پالیسیاں بند کریں اور معاہدے کی
اکتوبر
مغربی افریقی ملک مالی میں دہشت گردوں کا یو این اہلکاروں پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے
?️ 3 اپریل 2021مالی (سچ خبریں) مغربی افریقی ملک مالی میں دہشت گردوں نے یو
اپریل
واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے: وزیر دفاع
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں:پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ
ستمبر
غزہ اور لبنان کی صورتحال کے بارے میں آئندہ امریکی حکومت کا رویہ کیا ہوگا؟
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کو ایک سال
نومبر