?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نگران حکومتوں کے 90 دن سے زائد عرصے سے قیام کی قانونی حیثیت پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کی جانب سے انہیں لکھا گیا خط وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال کردیا۔
صدر مملکت نے اپنے خط میں وزیرِ اعظم سے ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کا استحکام یقینی بنانے کے لیے سابق وفاقی وزیر کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل پر غور کرنے کا کہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے صدر کے نام اپنے خط میں ملک کے دو صوبوں میں عبوری سیٹ اپ کی قانونی حیثیت کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کی تھی۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عبوری حکومتوں نے اپنی مقررہ مدت پوری کر لی ہے، آئین میں عبوری سیٹ اپ کی مقررہ مدت کو جاری رکھنے/توسیع کا کوئی ذکر نہیں ہے، نگراں حکومتیں آئین کے آرٹیکل 224 کے مطابق الیکشن کمیشن کو آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور دیانتدارانہ انداز میں انتخابات کے انعقاد میں سہولت فراہم کرنے کے لیے متعارف کرائی گئیں۔
صدر مملکت نے اپنے خط میں وزیراعظم سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کو یقینی بنانے کے لیے اس معاملے کا جائزہ لیں۔


مشہور خبریں۔
خون سے لکھی ہوئی سچائیاں
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بہت سارے ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ اپنے آغاز سے
جولائی
دونوں امریکی جماعتیں کانگریس کا انتخاب جیتنے کی کوشش میں
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات
جنوری
عمران اشرف سوشل میڈیا پر چھا گئے
?️ 29 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عمران اشرف اداکاری کی
اگست
برطانوی قدامت پسندوں کے گھات میں پڑنے کا خطرہ
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: نئے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر، برطانوی کنزرویٹو پارٹی ہر
جون
ٹرمپ نے کانگریس پر حملے کو امریکی تاریخ کی سب سے بڑی تحریک قرار دیا
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6
جون
ٹرمپ نے امریکی نائب وزیر خارجہ برائے مشرق وسطیٰ کے لیے نامزدگی واپس لے لی
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے امور کے
اکتوبر
وزیراعظم کا دارلحکومت کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ
?️ 2 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول کے دارلحکومت کے مختلف
مئی
پی ٹی آئی نے پارٹی آئین کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی
?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی
دسمبر