صدر مملکت کی علماء کرام سے اپنا کردار نبھانے اپیل

حکومت ملکی اور معاشی ترقی کے لئے انسانی وسائل پر  توجہ دے رہی ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت سے تعاون کے پیش نظر  صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف مکاتب فکر کے جید علما کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کڑے امتحان میں قوم کو نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کریں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف مکاتب فکر کے 14علما سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں کرونا کی موجودہ صورت حال اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے مفتی محمد تقی عثمانی، پیر امین الحسنات، پیر نقیب الرحمان، راجہ ناصر عباس، مولانا حنیف جالندھری اور مولانا راضب حسین نعیمی سے بھی گفتگو کی اور اپیل کی کہ وہ کورونا ایس او پیز پرعمل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

صدر عارف علوی نے علما کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حلقے میں موجود لوگوں میں ایس او پیز کی اہمیت کو اجاگر کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کروانے میں اپنا کردار بھی ادا کریں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ علما کرام لوگوں کو ماسک پہننے اور وبا کی روک تھام کیلئے حکومت سے تعاون کی تلقین کریں، نمازیوں اور شہریوں کو بتائیں کہ حضورﷺ نے بھی وبا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔

صدارتی ترجمان کے مطابق علما کرام نے بین المذاہب اور بین المکاتب ہم آہنگی کیلئے ڈاکٹرعارف علوی کے کردار کی تعریف بھی کی جبکہ مفتی تقی عثمانی نے انسداد کورونا کیلئے صدرعارف علوی کے کردار کو بھی سراہا ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک سو چھیالیس مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 957 تک پہنچ گئی۔

مشہور خبریں۔

ڈیل کی بات کرنے والوں کی عقل چلی گئی ہے، اعظم سواتی

?️ 19 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی کا

پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کے خلاف حکومتی مہم پر پابندی کی درخواست

?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا

حکومتی اراکین کی مزید ’آڈیو کلپس‘ لیک، دفتر وزیراعظم کی سیکیورٹی پر پی ٹی آئی کے سوالات

?️ 25 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کی مبینہ آڈیو لیک کے بعد حکمراں

نیب ترامیم کیس: ثابت کرنا ہو گا کہ ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں یا نہیں، سپریم کورٹ

?️ 22 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہے کہ نیب

بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے

?️ 23 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) بجلی کی اوور بلنگ کے معاملے پر ایف آئی اے

تل ابیب میں ایک اردنی کا آپریشن

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے آج تل ابیب میں صیہونی آباد کاروں

سیلاب کی تباہ کاریاں

?️ 27 اگست 2022خیبر پختونخواہ:(سچ خبریں) خیبر پختونخواہ میں سیلاب سے ہلاکتوں اور تباہی کا

دنیا کی سیاست میں پاکستان کا اہم کردار ہے

?️ 11 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے