?️
کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنماء اور سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے ہیں ممنون حسین کے صاحبزادے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ ممنون حسین گزشہ 2 ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ممنون حسین کے صاحبزادے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ ممنون حسین گزشہ 2 ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ارسلان ممنون نے کہا کہ والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق صدر مملکت ممنون حسین 1940 میں انڈیا کے شہرآگرہ میں پیدا ہوئے، لیکن 1449 میں ہجرت کے بعد ان کا خاندان کراچی میں رہائش پذیر ہوگیا تھا،ممنون حسین نے 1963 میں کراچی یونیورسٹی سے کامرس کی ڈگری حاصل کی، گریجوایشن کے بعد 1965 میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے ماسٹر کی ڈگری کی حاصل کی۔
1968ء میں سیاست میں دلچسپی لینا شروع کی اور 1970ء میں مسلم لیگ میں بطور ورکر شمولیت اختیار کی، جب مسلم لیگ ن بنائی گئی تو انہوں نے مسلم لیگ ن کو جوائن کیا اور سیکرٹری فنانس کے عہدے پر رہے،ممنون حسین سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے وفادار ساتھیوں میں ایک تھے، سابق صدر ممنون حسین کاروباری شخصیت اور صنعتکارتھے،ممنون حسین مسلم لیگ ن کے 2013 سے 2018 کے دورحکومت میں 12ویں صدرمملکت کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ، وہ 1999 میں پہلے گورنر سندھ بھی رہ چکے، لیکن چند مہینوں بعد ہی مارشل لاء کے باعث انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
روس نے کریل جزائر پر جاپان کے ساتھ معاہدہ منسوخ کیا
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے ایک حکم
ستمبر
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت
?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی
مارچ
صیہونی کیوں غزہ پر زمینی حملہ نہیں کر رہے ہیں؟
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کے
اکتوبر
کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکیلئے تیارہیں: آرمی چیف
?️ 11 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا
فروری
اسرائیلی جوڑا اردگان کی رہائش گاہ پر فلم بنانے کے الزام میں گرفتار
?️ 12 نومبر 2021سچ خبریں: استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردگان کی رہائش گاہ
نومبر
ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے فلسطینیوں کی حمایت میں اہم بیان جاری کردیا
?️ 20 مئی 2021تہران (سچ خبریں) ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے
مئی
نیوز ویک کے نقطہ نظر سے ابراہیم رئیسی کے دورہ بیجنگ کی اہمیت
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:اس اشاعت نے آج ایران کے صدر کے دورہ چین کے
فروری
امریکہ فردو کے جوہری سائٹ کو کیوں تباہ نہیں کر پایا؟
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: تازہ رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ امریکا کے "جی
جون