🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے بھارت کے خلاف کرکٹ میچ میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے جس پر صدر مملکت عارف علوی نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔قومی ٹیم نے یہ میچ نہایت آسانی سے بھارت سے جیت لیا اور پوری قوم کے دلوں کو خوش کیا اور پوری قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ تھیں۔
اپنے بیان میں صدر عارف علوی نے کہا کہ شاباش گرین شرٹس، ہمیں آپ پر فخر ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں ٹی وی اسکرین پر میچ دیکھا اور پاکستان کی فتح پر ٹیم کو مبارک باد دی۔وزیراعظم کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، شوکت ترین، حماد اظہر اور دیگر نے بھی پاک بھارت میچ دیکھا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور یہ سبھی کے لئے فخر کی بات ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخی فتح حاصل کی ہے جس کے بعد پوری ملک میں مختلف انداز میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں اور لوگوں کے دلوں میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
مصطفٰی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے
🗓️ 10 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے مصطفٰی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی
نومبر
اس سال اربعین میں 80 سے زائد ممالک کے زائرین کی شرکت
🗓️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: کربلا کے نائب گورنر عقیل الفتلاوی نے آج منگل کو
ستمبر
وزارت خوراک کے 7 اداروں کو ختم، 9 کو صوبوں میں ضم کرنے کا فیصلہ
🗓️ 13 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی وزارت
جنوری
مغربی استعماری نظام میں پامال ہوتے خواتین کے حقوق اور اسلامی نظام میں خواتین کا مقام
🗓️ 14 مارچ 2021(سچ خبریں) ایک طرف جہاں مغربی ممالک، خواتین کے حقوق کے جھوٹے
مارچ
84% عرب عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خلاف ہیں:صیہونی ویب سائٹ
🗓️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:14عرب ممالک میں کیے جانے والے سروے کے مطابق ان ممالک
جنوری
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر کی نجی یونیورسٹیز کو اہم حکم دیا
🗓️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر کی نجی
دسمبر
الیکشن ٹریبونل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست
🗓️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا معاملے میں
اکتوبر
مسلم لیگ (ن) کا پنجاب اسمبلی میں ایک ووٹ اور کم ہو گیا
🗓️ 15 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) اسپیکرپنجاب اسمبلی نے لیگی رکن اسمبلی فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ایم پی اے فیصل
جولائی