?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے بھارت کے خلاف کرکٹ میچ میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے جس پر صدر مملکت عارف علوی نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔قومی ٹیم نے یہ میچ نہایت آسانی سے بھارت سے جیت لیا اور پوری قوم کے دلوں کو خوش کیا اور پوری قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ تھیں۔
اپنے بیان میں صدر عارف علوی نے کہا کہ شاباش گرین شرٹس، ہمیں آپ پر فخر ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں ٹی وی اسکرین پر میچ دیکھا اور پاکستان کی فتح پر ٹیم کو مبارک باد دی۔وزیراعظم کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، شوکت ترین، حماد اظہر اور دیگر نے بھی پاک بھارت میچ دیکھا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور یہ سبھی کے لئے فخر کی بات ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخی فتح حاصل کی ہے جس کے بعد پوری ملک میں مختلف انداز میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں اور لوگوں کے دلوں میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کو عدالتی ریلیف
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی جج نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ
ستمبر
فرانس سے 7 سعودی نوجوانوں کو بچانے کی درخواست
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے کہا کہ وہ
جون
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
حزب اللہ کی طرف سے حیفا پر بیلسٹک میزائل فائر
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کی جانب
ستمبر
قرضوں پر سود معیشت پر بھاری بوجھ قرار، آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ
?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے ساتھ نئے
مئی
کورونا سے مزید 28 افراد کی موت، فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ
?️ 6 فروری 2021سلام آباد: {سچ خبریں} پچھلے 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں دنیا
فروری
اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2534 پوائنٹس تنزلی کے بعد 60 ہزار کی نفیساتی حد سے نیچے
?️ 26 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز شدید
دسمبر
ڈھائی کروڑ افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو گئی
?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد افراد کی مکمل
ستمبر