صدر زرداری کی چینی وزیر اعظم سے ملاقات، مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی، اس دوران پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی متعدد یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب بھی ہوئی۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی چین کے وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ بھی موجود تھے۔

اس دوران دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، بالخصوص قابل تجدیدتوانائی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انفرا اسٹرکچر اور زرعی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر غور کیا گیا۔

صدر آصف زرداری اور چینی وزراعظم لی چیانگ کے مابین اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے نجی شعبے اور کاروباری برادری میں روابط کے فروغ پر گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے ترقیاتی ایجنڈے کے لیے چین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے واضح کیا کہ علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کے لیے سی پیک منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

بعد ازاں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں ( ایم او یوز) پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

تقریب میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، صدر آصف زرداری، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار او ر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تقریب میں شریک ہوئے۔

ایم او یو کے تحت پاکستان میں سیمنٹ کی پیداوار میں 5 ہزار ٹن یومیہ اضافے کے لیے پروڈکشن لائن لگائی جائےگی۔

ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی اور چین کے چنگ گانگ کنسٹرکشن گروپ کے درمیان ایم یو پر دستخط ہوئے۔

محکمہ توانائی سندھ اور چین کی منگ یانگ قابل تجدید توانائی کمپنی کےدرمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے۔

یادداشت کے تحت پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے مختلف منصوبوں پر تعاون کیا جائے گا، سندھ اور چینی کمپنی میں کوئلے کی گیسی فکیشن اور یوریا کے پیداواری پلانٹ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

مشہور خبریں۔

کوہستان توہین مذہب کے مقدمے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے رپورٹ طلب

🗓️ 21 اپریل 2023ایبٹ آباد: (سچ خبریں) ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت

حکومت صاف و شفاف انتخابات چاہتی ہے

🗓️ 3 جنوری 2022فیصل آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے

دشمن کو گھٹنوں کے بل گرنا ہوگا

🗓️ 7 اگست 2023سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے وائس چیئرمین دمتری میدویدیف نے یوکرین کے

پینٹاگون کو فوجیوں کی شدید کمی کا سامنا ہے: ایسوسی ایٹڈ پریس

🗓️ 21 جولائی 2022سچ خبریں:     امریکہ کے بھاری فوجی بجٹ اور دنیا کی سب

’اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے پر غور نہیں کیا جارہا‘

🗓️ 21 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24

یمن کا امریکہ کو سخت جواب

🗓️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک نے اسرائیل کے خلاف مسلسل کارروائیوں کو

سلامتی کونسل کی یمنی انصار اللہ کے خلاف عائد پابندیوں میں توسیع

🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کی عوامی اور سعودی

صیہونی حکومت حماس کے رہنماؤں کو بیرون ملک قتل کرنے کی کوشش میں

🗓️ 9 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی اخبار ٹائمزنے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے