صدر آصف زرداری سے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی سپیکرز کی ملاقات

آصف زرداری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ترکیہ اور آذربائیجان کی پارلیمانوں کے سپیکرز کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔

ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نعمان کرتلمش اور آذربائیجان کی ملی مجلس کی چیئرپرسن صاحبہ غفارووا نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، باہمی تعلقات مشترکہ عقیدے، باہمی اعتماد اور علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ جذبے پر استوار ہیں۔

صدرِ مملکت نے سپیکرز کو تیسری سہ فریقی سپیکرز کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی، صاحبہ غفارووا نے آذربائیجان کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ چیئرپرسن ملی مجلس کی پاکستانی پارلیمنٹیرینز کو باکو کے دورے کی دعوت دی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں ترکی کی دلچسپی خوش آئند ہے، جلد ایک زون کا نام صدر رجب طیب ایردوان سپیشل انڈسٹریل زون رکھا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ٹیکساس فائرنگ کے واقعے میں پولیس کی غفلت

?️ 27 مئی 2022سچ خبریں:   18 سالہ بندوق بردار سے نمٹنے کے لیے کوئی مسلح

افغانستان میں خانہ جنگی کی لپیٹ میں سب آئیں گے

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا

ایران میں بدامنی کے لیے وائٹ ہاؤس کی حمایت

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:   وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے منگل کو

حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کردیا، پیشکشیں طلب

?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے قومی ایئر لائن ( پی

جنرل سلیمانی عالم اسلام کے شہید

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: ترکی کی محب وطن پارٹی کے رہنما دوغو پرینیک نے

سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ ترقیاتی پلان کی سمری طلب کرلی

?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ

شام میں امریکی اڈے پر راکٹ حملہ

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے شمال مشرق میں واقع الشدادی اڈے پر امریکی قابض

ہماری کوشش ہے کہ پورے ملک میں الیکشن ایک ہی بار ہوں، وزیر داخلہ

?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے