?️
کراچی(سچ خبریں) صدر مملکت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) کی معاشی خودمختاری کو بہتر بنانے کے لیے جامع پالیسی کا اجرا کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی پالیسی کا اجرا پی ڈبلیو ڈی کو درپیش مشکلات کے خاتمے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی پالیسی کا اجرا کیا۔اس پالیسی کا مقصد بینکاری خدمات تک رسائی اور بینک ملازمین کی حیثیت سے معذور افراد کی شمولیت ان کی معاشی خودمختاری کو بہتر بنائے گی۔بینکوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے معذور افراد کی زندگیوں کو بہتر کرنے کی پالیسی تیار کی گئی ہے۔
اس تناظر میں اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے تحت اب بینکوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو پی ڈبلیو ڈی کو مالی نیٹ شامل کرنے کے لیے حکمت عملی کے فریم ورک کو منظور کرنے کی ضرورت ہے جبکہ انتظامیہ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔
پالیسی فریم ورک کے تحت بینک جسمانی طور پر معذور، ضعف معذور اور سماعت یا بصارت سے محروم سمیت تمام قسم کے پی ڈبلیو ڈیز کی خصوصی ضروریات کو پورا کرنے کی خدمات فراہم کی جائے گی۔بینکوں سے کہا گیا کہ ضروری فارمز اور دستاویزات کی دستیابی کو یقینی بنائیں، سائن لینگویج کی ترجمانی کی سروس فراہم کریں اور تمام شاخوں اور اے ٹی ایمز میں داخلے کے لیے ریمپ تعمیر کریں۔
پالیسی میں شامل ایک شق بینکوں سے تقاضہ کرتی ہے وہ پی ڈبلیو ڈی کے لیے مقرر کردہ جاب کوٹہ کو پورا کریں۔خواتین پی ڈبلیو ڈیز کی حوصلہ افزائی کے لیے بینکوں میں پی ڈبلیو ڈیز کی ملازمت کا کوٹہ کم از کم 25 فیصد حصہ بنایا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
عسکریت پسندوں کی ’آمد‘ کے بعد وادی تیراہ میں خوف کا شکار کئی خاندان نقل مکانی پر مجبور
?️ 13 ستمبر 2022وادی تیراہ: (سچ خبریں)مقامی حکام نے اصرار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا
ستمبر
ترک یونیورسٹیاں زوال کا شکار
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: گزشتہ چند سالوں کے دوران ترکی میں اعلیٰ تعلیم کے معیار
ستمبر
بڑی طاقتوں کی طرف سے جوہری عمل کا تسلسل
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: متعدد بین الاقوامی تنازعات کی وجہ سے، دنیا کی ایٹمی
جون
ایرانی میزائل حملوں کی رپورٹ دینے والے امریکی صحافی کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: 28 سالہ امریکی صحافی جرمی لوفریڈو کو اسرائیلی پولیس نے
اکتوبر
اردن کے بادشاہ کی فرانس کے صدر سے ملاقات
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے بدھ کے روز
ستمبر
وزارت ہاؤسنگ نے کام کیا ہوتا تو آج ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن نہ بنے ہوتے، ریاض پیرزادہ
?️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کمیٹی ہاؤسنگ اینڈ ورکس میں وفاقی
دسمبر
مسئلہ فلسطین، مغربی ممالک کی دہشت گردی اور عرب ممالک کی خیانت
?️ 16 اپریل 2021(سچ خبریں) جب بھی فلسطین کی بات ہوتی ہے تو اذہان میں
اپریل
امید ہے اب افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی
?️ 17 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا
اگست