?️
انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں اسپینی روڈ پر زیرِ تعمیر نیو ٹراما سینٹر کے تفصیلی دورے کے موقع پر کہی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی اور سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر نے منصوبے کی موجودہ پیش رفت اور تکمیل کے مراحل سے متعلق جامع بریفنگ دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 135 تا 150 بیڈ پر مشتمل جدید ٹراما سینٹر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے منصوبے میں چار جدید آئی سی یو، آٹھ آپریشن تھیٹرز، جدید امیجنگ سہولیات، لیبارٹری یونٹس اور پوسٹ آپریٹو کیئر یونٹس شامل ہیں یہ ٹراما سینٹر اپنی نوعیت کا بلوچستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ایمرجنسی طبی ادارہ ہوگا جسے عالمی معیار کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے تعمیراتی رفتار اور معیار پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت، سیکرٹری صحت، سیکرٹری مواصلات اور پوری منصوبہ ساز ٹیم کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان کی ترجیحات میں عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنا سرِفہرست ہے اور نیو ٹراما سینٹر اس سلسلے میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگاوزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ٹراما سینٹر کی تکمیل سے صوبے میں ایمرجنسی کیسز کے فوری، مؤثر اور بروقت علاج کی نئی گنجائش پیدا ہوگی جس سے انسانی جانوں کے تحفظ میں نمایاں بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ مریضوں کے لیے آئی سی یو، او ٹی، امیجنگ اور لیبارٹری کی جدید ترین سہولیات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق یقینی بنایا جارہا ہیانہوں نے کہا کہ صوبے کے بڑے شہری مراکز میں جدید طبی ڈھانچے کی توسیع حکومت کا بنیادی ہدف ہے اور صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کے نتیجے میں عوامی فلاح کے اہداف تیزی سے حاصل ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی غزہ کے کن علاقوں کی تاک میں ہیں؟
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے شہدا الاقصیٰ اسپتال کے اطراف کے علاقوں
اکتوبر
امریکی ریاست لوزیانا میں طوفان کی تباہی
?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:امریکی ریاست لوزیانا میں آنے والے طوفان نے وسیع پیمانے پر
اگست
بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انتخابی دھاندلی کے لئے اخوان کو بحال کررہی ہے: محبوبہ مفتی
?️ 11 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
اردگان نے اسرائیلی جبر کے خلاف اسپین کے موقف کو سراہا
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے میڈرڈ میں ترک ہسپانوی اقتصادی
جون
پاکستان: غزہ کو قحط کا سامنا اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں پاکستان کے ایلچی کا کہنا ہے کہ
ستمبر
حزب اللہ کی میڈیا حکمت عملی؛ عالمی سطح پر ایک مؤثر میدان جنگ
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:لبنانی مجاہد محمد عفیف کی شہادت، مزاحمتی میڈیا کی تاریخ میں
نومبر
خوبصورت ہونے کا فائدہ ہوا، خواتین مداحوں سے متعلق نہیں جانتا، عماد عرفانی
?️ 29 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار عماد عرفانی نے اعتراف کیا ہے کہ خوبصورت
جنوری
بحیرۂ احمر میں دو نئے سمندری حادثات
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے بحیرۂ احمر میں دو مزید جہازوں پر
جون