?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی بُلند قیمتوں کا سامنا کرنے والے بے بس صارفین مالیاتی مشکلات کے سبب بھاری بلوں کی قسطیں کرواتے ہیں، انہیں اب تاخیر سے ادائیگی کرنے پر قانون کے تحت 14 فیصد سود ادا کرنا پڑے گا اور بعد ازاں جزوی ادائیگی کی سہولت سے بھی ایک سال کے لیے نااہل کر دیا جائے گا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اضافی رقم بل کی تاخیر سے ادائیگی پر 10 فیصد جرمانے کے علاوہ ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کنزیومر سروس مینول (سی ایم ایس) میں ایک ترمیم کرکے اس کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس کا مطالبہ پاور ڈویژن اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے کیا تھا، لیکن اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔
تاہم ریگولیٹر نے بجلی کے صارفین کے خلاف متعدد تعزیری کارروائیوں کی درخواست کو مسترد کر دیا، جس میں ترجیحی بنیادوں پر نئے کنکشنز کے لیے بھاری فیس، ایک ہی جگہ پر متعدد کنکشنز پر پابندیاں اور جرمانے، اور مشکوک استعمال کے لیے جاری کردہ ڈیٹیکشن بلوں (جیسے سست میٹر، خراب میٹر، یا چوری) پر جرمانے میں اضافہ شامل ہے۔
نیپرا نے نوٹی فکیشن میں کہا کہ نیپرا نے کہا کہ اگر کوئی صارف رواں ماہ کے بل کی قسط کی درخواست کرتا ہے تو مقررہ تاریخ کے اندر پہلی قسط ادا کرنے پر کوئی سود یا تاخیر سے ادائیگی پر جرمانہ نہیں ہوگا۔
تاہم باقی اقساط پر 14 فیصد شرح سود سالانہ ادا کرنا ہوگا، اور قسطوں کی سہولت کی اجازت مالی سال میں صرف ایک بار ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صارفین مقررہ تاریخوں سے پہلے بلوں کی ادائیگی کے لیے مقررہ تاریخوں میں توسیع کی درخواست کریں گے، ڈسکوز اور کے الیکٹرک کمپیوٹرائزڈ بل تیار کریں گے، جس سے مقررہ تاریخوں پر اقساط اور توسیع کی اجازت ہوگی۔
انرجی پلاننگ کمیشن کے سابق رکن سید اختر علی نے نیپرا کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تاخیر سے ادائیگی پر 10 فیصد یا شرح سود بہت زیادہ اور غیرمنصفانہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حالانکہ اس وقت شرح سود 22 فیصد ہے لیکن پھر بھی تاخیر سے ادائیگی پر جرمانہ 2 فیصد سے زائد نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ یہ یکطرفہ فیصلہ ہے، سید اختر علی کا کہنا تھا کہ اگر آپ ڈسکوز کی آمدنی بہتر کرنے کے لیے اقساط پر 14 فیصد شرح سود عائد کرنے کی اجازت دے رہے ہیں تو آپ کو بل تاخیر سے ادا کرنے پر جرمانے کو کم کرنا چاہیے، یہ بہت زیادہ ہے۔
نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ ڈسکوز پہلے ہی اپنے طور پر صارفین سے 14 فیصد شرح سود وصول کررہی ہیں، ریگولیٹر کی جانب سے یہ فیصلہ اسے باضابطہ لاگو کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنگل فیز کا ترجیحی بنیادوں پر میٹر لگوانے کے لیے 15 ہزار روپے اور تھری فیز کا میٹر لگوانے کے لیے 30 ہزار روپے ’ارجنٹ فیس‘ کے ڈسکوز کے مطالبے کو ریگولیٹر نے مسترد کردیا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے 3 ہزار امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا: اقوام متحدہ کی رپورٹ
?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کی ایجنسی آنروا کا کہنا ہے کہ 3
مئی
ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی
?️ 27 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں کورونا وائرس کا زور
فروری
اسرائیل کی فلسطینی مزاحمتی تحریک کو دھمکی
?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کے مندوب کے توسط سے حماس
اپریل
افغانستان میں خواتین کے حقوق سے دستبرداری کی وجہ؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ
ستمبر
آدھے سے زیادہ امریکی بائیڈن کی کارکردگی سے غیر مطمئن
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںامریکہ میں ہونے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق اس
اپریل
ٹرمپ کی ہیرس پر تنقید؛ وجہ؟
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: 2024 کے انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے
اکتوبر
پانی کےتنازعے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا آغاز
?️ 1 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پانی کے تنازعے پر پاک بھارت مذاکرات کا آغاز
مارچ
صوبائی اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل کا معاملہ، شہباز شریف خصوصی طیارے پر لاہور پہنچ گئے
?️ 2 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لیے حکومتی اتحاد
دسمبر