?️
سندھ (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے اپنے بیان میں دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو سول اسپتال میں ضروری سہولیات فوری دینےاور انتظامیہ کو اسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرین کی ہرممکن مدد کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔
خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل کراچی کے علاقے شیر شاہ میں زیر زمین گزرنے والے سیوریج کے نالے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں نجی بینک کی عمارت تباہ ہوگئی ہے۔دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔شیرشاہ پولیس کے مطابق واقعہ شیر شاہ کے علاقے پراچہ چوک کے قریب پیش آیا۔سیوریج کے نالے میں دھماکے سے نالے کی چھت دور جا گری۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی واقع نجی بینک کی عمارت بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
دھماکے کی وجہ سے متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ملبے تلے لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ۔ٹرامہ سینٹر سیول اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے واقعے کے نتیجے میں آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا ہے دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی ہسپتال لائے گئے۔چار زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔کیماڑی ڈسٹرکٹ پولیس نے واقعے میں تخریب کاری اور دہشت گردی کے عنصر کو رد کر دیا ہے ۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ حاثاتی طور پر پیش آیا۔
مشہور خبریں۔
استقامت کی فکری بنیاد امام خمینی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے: کویتی تجزیہ کار
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: ایران کے بانی انقلاب اسلامی کی 33ویں برسی کے موقع
جون
قومی ایئرلائن نے اہم کامیابی حاصل کر لی
?️ 7 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے اہم سنگ میل عبور کرتے
نومبر
طالبان آئندہ 30 روز میں افغانستان پر قبضہ کرسکتے ہیں، امریکی انٹیلی جنس کا بڑا دعویٰ
?️ 13 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی انٹیلی جنس نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو
اگست
لاہور: عمران ریاض کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
?️ 23 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی ضلع کچہری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا
فروری
وزیر اعظم نے مکمل لاک ڈاون پر لگائی روک
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)عوام کے براہ راست سوالوں کے جوابات دیتے ہوئےوزیرا اعظم
اگست
اسرائیل کو ایک خطرناک اندرونی بحران کا سامنا ہے:صیہونی حکومت کے سربراہ
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ اس حکومت کو
مارچ
ایک ہی سکے کے دو رخ
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: تاریخی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ داعش اور صیہونیت
اکتوبر
اقوام متحدہ: غزہ اپنی بدترین تباہ کن صورتحال کا سامنا کر رہا ہے
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اقوام
مئی