سچ خبریں: راولپنڈی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے ہیں۔
شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے، وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شیر افضل مروت کے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا اور ان کے بیرون ملک روانگی کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیر افضل مروت
وکیل کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت پر ٹھلیاں موٹر وے کے قریب پلاٹ پر بغیر منظوری تعمیرات کا الزام ہے، جس پر تھانہ نصیر آباد میں 2019 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: فواد چوہدری اور شیر افضل مروت کی زبانی جنگ
عدالت نے 15 جولائی کو شیر افضل مروت کی غیر حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور 30 جولائی کو انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔