?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی ریلی کے راستے میں عمران خان مخالف بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں، شیخ رشید نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اس بے ہودہ مہم میں شامل لوگوں کو پکڑ کر صادق آباد تھانے کے حوالے کیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم پچاس برس سے راولپنڈی میں سیاست کر رہے ہیں ایسا کبھی نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی کرنے چاہتے ہیں مگر ہم اس سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر قیادت راولپنڈی کے مری روڈ پر ریلی کی قیادت سے قبل راستے میں عمران خان کے خلاف بینرز آویزاں کر دیئے گئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں ہونے والی کرپشن کے الزامات کے حوالے سے یہ بینر گزشتہ شب لگائے گئے۔
رنگ روڈ پر لگے بینرز پر ’کرپشن میں ملوث پی ٹی آئی بے نقاب‘ لکھا گیا ہے۔ایک اور بینر’ پاکستان کا قرض 80 فیصد بڑھا کر خود مختاری کی باتیں کرنے والا بہروپیہ ہے‘ تحریر ہے۔ایک بینر پر” کمیشن ایجنٹ فرح گوگی عوام کا پیسہ لے کر کہاں گئی عمران خان جواب دو” تحریر ہے۔ایک اور بینر پر لکھا ہے کہ پانچ سال میں عمران خان کے اثاثوں میں ڈھائی سو فیصد اضافہ ہوا،میرا تحفہ میری مرضی سرٹیفائیڈ چور،’راولپنڈی اسلام آباد کے عوام عمران خان کو مسترد کرتے ہیں‘ تحریر ہے۔
اس کے علاوہ بھی کئی بینرز لگائے گئے ہیں جس میں عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف عائد الزامات تحریر ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انشااللہ آج 2جولائی پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ تاریخی ہوگا، میں راولپنڈی سے پریڈ گراؤنڈ تک ریلی کی قیادت کروں گا۔
مشہور خبریں۔
ایران کےساتھ سفارت کاری بہترین آپشن ہے:امریکہ
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ سفارت
دسمبر
روسی افواج شام میں موجود رہیں گی: لاوروف
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ دمشق کی
مئی
انفینکس نے سولر پینل فون کا ماڈیول پیش کردیا
?️ 7 مارچ 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے موبائل ٹیکنالوجی
مارچ
ٹرمپ کا طالبان سے فوجی ساز و سامان واپس لینے کا ارادہ
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے
مارچ
نیتن یاہو نے حماس کی جنگ بندی کی نئی پیشکش مسترد کر دی
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے لیے عرب ثالثوں اور عالمی
مارچ
امریکی اور صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:کراچی میں ہونے والی وحدت امت کانفرنس میں متعدد ایرانی اور
جنوری
غزہ جنگ اور مزاحمت کے محور پر شہید آیت اللہ رئیسی کے مواقف کا جائزہ
?️ 22 مئی 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی عالمی صیہونیت اور دنیا
مئی
لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا
?️ 9 اگست 2021لاہور(سچ خبریں ) پنجاب حکومت کی جانب سے 3 اگست کے لاک
اگست