?️
اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہےکہ چیلنج ہےشہبازشریف مجھے عدالت میں بلالیں، ثبوت لے کر پیش ہوجاؤں گا، شہبازشریف کیخلاف دوسرے کیس میں فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے، رمضان شوگرملز کے 14 ملازمین کے نام پر اکاؤنٹس کھولے گئے، 2008 اور2018 کے عرصے میں شہبازشریف کے اثاثے7 ارب بڑھے، شہبازشریف نے قوم سے جھوٹ بولا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیلنج ہے شہبازشریف مجھے عدالت میں بلالیں، ثبوت لے کر پیش ہوجاؤں گا، شہبازشریف کیخلاف دوسرے کیس میں فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے، رمضان شوگرملز کے 14 ملازمین کے نام پر اکاؤنٹس کھولے گئے،ملازمین کے نام پر16 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، 2008 اور2018 کے عرصے میں شہبازشریف کے اثاثے7 ارب بڑھے، شہبازشریف نے قوم سے جھوٹ بولا ہے۔
شہبازشریف نے کہا تھا کہ وہ مجھ پرمقدمہ دائر کریں گے، آج تک ان کے نوٹس کا انتظار کررہا ہوں۔ مریم نواز کی نئی آڈیو پر مریم اورنگزیب کو تکلیف ہے، شہبازشریف کیخلاف دوسرے کیس میں فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے، ایف آئی اے نے تفصیلی چالان جمع کرایا ہے۔ دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ڈیلی میل کی اسٹوری شہبازشریف کیخلاف پلانٹ کرائی گئی تھی، ڈیلی میل کی اسٹوری پلانٹ کرانے والے شہزاد اکبر ہیں، شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کیا گیا، شہبازشریف کیخلاف تمام کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں، برطانوی عدالت نے فیصلہ دیا شہبازشریف کیخلاف الزام ثابت نہیں ہوا، شہزاد اکبر پاکستان میں کوئی ثبوت نہیں دے سکے لندن میں کیا دیتے۔
آٹا، چینی، بجلی، ادویات سستی کرنے کے ٹاسک دیئے جائیں، عمران خان شہبازشریف کےخوف میں مبتلا ہیں، شہبازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ڈیوڈروز کو غیرقانونی طور پر پاکستان بلایا گیا، شہبازشریف بلیک میل نہیں ہوں گے، شہبازشریف کیخلاف تمام کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں۔
مشہور خبریں۔
27 مارچ کے جلسے کے حوالے سے عمران خان کا قوم کو پیغام
?️ 24 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام میں قوم
مارچ
امریکی ٹینکوں کی پہلی کھیپ تائیوان پہنچی
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: تائیوان کی فوج نے امریکہ سے کل 108 M1A2T ٹینک
دسمبر
جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب اور راجا بشارت سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور
?️ 6 دسمبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار قومی
دسمبر
عالمی برادری تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائے ، حریت کانفرنس
?️ 23 اگست 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے اپیل
اگست
صیہونی اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں زخمی
?️ 26 فروری 2022سچ خبریں: صیہونی عسکریت پسندوں نے جمعہ کے روز مغربی کنارے کے
فروری
عمران خان نے بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا
?️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) خاتون جج سے متعلق توہین آمیز الفاظ کے معاملے
اکتوبر
دوسرے ممالک میں امریکی جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی پر روس کی سخت تنقید
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:روس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک سے جوہری
مارچ
شمالی غزہ میں مہاجرین کی واپسی فلسطینی قوم کی فتح ہے:حماس
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے شمالی غزہ میں فلسطینی مہاجرین کی
جنوری