?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے شہباز گل کی جانب سے ارشد شریف کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے تک فرد جرم مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ’بغاوت‘ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے ’اے آر وائی نیوز‘ کے ڈائریکٹر عماد یوسف کے ہمراہ 22 مارچ کو طلب کر لیا۔
جب جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گل اور عماد یوسف پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے کیس کی دوبارہ کارروائی شروع کی تو پی ٹی آئی رہنما نے عدالت کو بتایا کہ ان کا وکیل پیش نہیں ہو سکے کیونکہ وہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔
اس کے بعد انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ جب تک سپریم کورٹ صحافی ارشد شریف قتل کیس کی کارروائی مکمل نہیں کر لیتی فرد جرم مؤخر کر دی جائے۔
انہوں نے استدعا کی کہ چونکہ ارشد شریف کو اس مقدمے میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ میں بھی نامزد کیا گیا تھا، اس لیے ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کیس کے حتمی فیصلے تک مؤخر کیا جا سکتا ہے۔
جج نے شہباز گل کی درخواست پر پہلے فیصلہ محفوظ کیا اور پھر مختصر وقفے کے بعد سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔
عدالت نے شہباز گل اور عماد یوسف کو فرد جرم کے لیے 22 مارچ کو ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی۔
پولیس نے شہباز گل اور عماد یوسف کے خلاف تعزیرات پاکستان کی متعدد دفعات کا اطلاق کیا تھا، جن میں 124-اے (بغاوت)، 131 (بغاوت پر اکسانا، یا کسی فوجی کو ڈیوٹی سے ہٹانے کی کوشش کرنا)، 153 (غیر ارادی طور پر اشتعال انگیزی کرنا، فساد برپا کرنے کا ارادہ اگر فساد برپا ہو؛ اگر ارتکاب نہ کیا جائے)، 153-اے (مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا وغیرہ)، اور 505 (عوامی فساد کو ہوا دینے والے بیانات)، 506 (مجرمانہ دھمکی کی سزا) وغیرہ شامل ہیں۔
عماد یوسف کو گزشتہ سال اے آر وائی نیوز پر شہباز گل کے متنازع تبصروں سے متعلق کیس میں ان کی مدد کرنے کے الزامات کا سامنا ہے جس کا مقصد مبینہ طور پر مسلح افواج میں تفریق پیدا کرنا تھا۔
اگست 2022 میں اس معاملے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے چینل کو شوکاز نوٹس بھیجے جانے کے بعد انہیں گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے ہی اتھارٹی نے زمان پارک میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کی تقریر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کے چند گھنٹے بعد تقریر کے کلپس نشر کرنے پر چینل کا لائسنس معطل کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
بجلی 6روپے فی یونٹ سستی کرنے کا منصوبہ، وفاقی حکومت کا ڈرافٹ آئی ایم ایف میں پیش
?️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں 6 روپے
ستمبر
امریکہ اور یورپ یوکرین کی جڑیں کیے کاٹ رہے ہیں؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ
جولائی
سابق جاپانی وزیر اعظم کی آخری رسومات پر 1.82 ملین ڈالر کی لاگت
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات پر اس
اگست
مقبوضہ بیت المقدس میں شوٹنگ کی کارروائیوں میں 7 صہیونی زخمی
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی اور صہیونی میڈیا اتوار کی صبح مقبوضہ بیت المقدس
اگست
دو سال کی جنگ کے بعد مزاحمت نے ہتھیار نہیں ڈالے؛ اسرائیل کی ایک اور شکست
?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مبینہ امن منصوبے
اکتوبر
امریکی عہدے دار کی عراقیوں سے اہم اپیل، عراق میں موجود امریکوں کی جان بخش دیں
?️ 10 جولائی 2021بغداد (سچ خبریں) عراق میں موجود ایک امریکی عہدے دار نے عراقیوں
جولائی
شادی کے اگلے لمحے احساس ہوا کہ غلط فیصلہ کرلیا، مایا خان
?️ 13 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی میزبان و اداکارہ مایا خان نے اعتراف
ستمبر
وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا
?️ 5 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب
جنوری