?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایران کی مخلصانہ اور برادرانہ سفارتی کوششوں پر صدر پیزشکیان کا شکریہ ادا کیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بحران کے دوران وزیر خارجہ عباس عراقچی کو خطے میں بھیجنے پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا، پاکستان کے خلاف بھارت کی بلا اشتعال حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے، جس میں خواتین اور بچوں سمیت معصوم شہریوں کی شہادت ہوئی، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دشمن کو ذمہ دارانہ اور منہ توڑ جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں ہے اور اسی جذبے کے تحت اس نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر اتفاق کیا اور اسے برقرار رکھنے کے لیے پرعزم رہے گا۔
شہباز شریف نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ہر قیمت پر دفاع کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا، وزیر اعظم نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے اس اقدام کو پاکستان غیر قانونی اور پاکستان کے لیے سرخ لکیر سمجھتا ہے کیونکہ یہ پانی 24 کروڑ لوگوں کے لیے لائف لائن ہے۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کا تنازع جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے، انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اس کے منصفانہ حل کو خطے میں پائیدار امن کی کلید قرار دیا۔
اس موقع پر ایران کے صدر نے حالیہ کشیدگی کے دوران شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، دونوں رہنماؤں نے پاک-ایران دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، علاقائی روابط، سلامتی اور عوامی روابط میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، ایرانی صدر نے وزیراعظم کو تہران کے سرکاری دورے کی دعوت دی، جسے شہباز شریف نے قبول کرلیا۔
مشہور خبریں۔
صہیونیوں کے درمیان اختلافات میں شدت
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:مبصرین کا خیال ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں نئی انتخابی مہم
جون
بائیڈن کا بیٹا یوکرین میں فوجی حیاتیاتی سرگرمیوں میں ملوث ہے
?️ 25 مارچ 2022سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی
مارچ
پوپ فرانسیس ۸۸ سال کی عمر میں انتقال کر گئے ؛کیتھولک دنیا سوگوار
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:واٹیکان نے تصدیق کی ہے دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں
اپریل
ہماری طرف سے بھی کچھ آنے والا ہے؛عراقی حزب اللہ کا صیہونیوں کو پیغام
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:عراق کی حزب اللہ بریگیڈز سے منسلک ایک ذریعے نے اعلان
اکتوبر
2021 کے آخر میں اسرائیلی حکومت کے لیے 7 بڑے چیلنجز
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: انسٹی ٹیوٹ فار اسرائیل پالیسی اینڈ سٹریٹیجی اور اسرائیلی ریخ
دسمبر
اسرائیل کو امریکی ناکام پالیسیوں پر عمل نہیں کرنا چاہیے:صیہونی تجزیہ کار
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی تجزیہ کار نے تل ابیب حکومت کو مشورہ دیا
مارچ
پاکستانی یونیورسٹی کے پروفیسر: اسرائیلی جارحیت کا جواب ایران کی سٹریٹجک برتری کی نشاندہی کرتا ہے
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کی فارمن کرسچن یونیورسٹی کے اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے پروفیسر
جون
صہیونی اہلکار کا فلسطین میں یہودیوں کی آبادی میں کمی کے بارے میں انتباہ
?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی امیگریشن اینڈ سیٹلمنٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر تیمر ماسکوچ نے مقبوضہ
اپریل