شہباز شریف کا شیشپر گلیشیئر سے پانی کے اخراج سے ہونے والی تباہی پر ہنگامی اقدامات کا حکم

🗓️

ہنزہ (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے شیشپر گلیشیئر سے پانی کے اخراج سے ہونے والی تباہی پر ہنگامی اقدامات کاحکم دے دیا وزیراعظم کا متاثرہ خاندانوں سے نقصانات پر اظہار ہمدردی اور افسوس کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت اور شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائیں ، متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور ضروری ہنگامی سامان پہنچایا جائے ، اس سلسلے میں وفاقی ادارے گلگت بلتستان کی حکومت کی بھرپور معاونت کریں ، اس کے علاوہ زرعی اور پینے کے پانی کے نظام کی تباہی اور 2 بجلی گھر متاثر ہونے کا تخمینہ لگایا جائے ۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے نقصانات اور متاثرہ عوام کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے 700 اور 250 میگاواٹ بجلی گھروں کی جنگی بنیادوں پر بحالی کا حکم دے دیا ، انہوں نے کہا کہ بجلی گھروں کی بحالی ومرمت پر اخراجات وفاقی حکومت ادا کرے گی ، متاثرہ عوام کی بھرپور ہنگامی مدد اور بحالی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج نے تباہی مچا دی، حسن آباد میں پل گرنے کے بعد 22 گھر خالی کرا لیے گئے ، موسم گرم ہوتے ہی ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا تھا، پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شاہراہِ قراقرم پر بنا حسن آباد پل گر گیا ، علی آباد شہر اور حسن آباد گائوں میں زرعی اور پینے کے پانی کا نظام تباہ ہو گیا، دو بجلی گھر بھی متاثر ہوئے ہیں، حسن آباد کا پل گرنے سے شاہراہِ قراقرم کا ایک حصہ متاثر ہوا ہے جسے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ عثمان علی کے مطابق بعلی آباد شہر اور حسن آباد گائوں میں زرعی اور پینے کے پانی کا نظام تباہ ہو گیا ہے ، سیلابی ریلے سے ایک جماعت خانے کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے ، شیر آباد گائوں کے 22 گھروں سے مقامی آبادی کو نکال کر ان گھروں کو خالی کرا لیا گیا ہے، چھوٹی گاڑیوں کو شاہراہِ نگر سے گزارا جا رہا ہے، پانی کے اخراج میں کمی آئی ہے، پانی نکلنے کے بعد عارضی پل تعمیر کیا جائے گا ۔

مشہور خبریں۔

لندن میں نواز شریف سے را کے ایجنٹ مل رہے ہیں

🗓️ 25 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز

پی ٹی آئی امیدوار حفیظ شیخ ہوں گے کامیاب، شبلی فراز

🗓️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے

بائیڈن خاندان کے کارنامے امریکی کانگریس کی نظر میں

🗓️ 10 اگست 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی نگرانی اور احتساب کمیٹی کے سربراہ

ترکی اور روس کے درمیان فوجی تعاون پر امریکہ کا ردعمل

🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے بعض اطلاعات کے

مشرق وسطی میں کیسے امن ہو سکتا ہے؟

🗓️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ میں کہا کہ

پاکستانی فنکاروں  کی نئے سال کی آمد پر مداحوں کو مبارکباد

🗓️ 1 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی نئے سال کا

فلسطینی میزائلوں کا خوف، صہیونیوں نے بھاگنا شروع کردیا

🗓️ 20 مئی 2021غزہ (سچ خبریں)  فلسطین کی جانب سے اسرائیلی دہشت گردی کا پوری طاقت

کراچی میں ڈکیتی اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں کمی آئی ہے، ایڈیشنل آئی جی

🗓️ 2 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) ایڈیشنل آئی جی سندھ خادم حسین رند نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے