شہباز شریف خصوصی دعوت پر30 تا 31 اکتوبرتک قطر کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی خصوصی دعوت پر 30 تا 31 اکتوبر تک قطر کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دوحہ میں وزیر اعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد کے علاوہ قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جس میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفود کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کریں گے۔

شہباز شریف پاکستان کی ثقافتی ورثے کے حوالے سے منظر نمائش کا بھی افتتاح کریں گے، یہ نمائش پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے اور پاکستان اور قطر کے درمیان عوام سے عوام کے گہرے روابط کو اجاگر کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں 2 روزہ فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پر سعودی عرب کی پاکستان کی حمایت پر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا اور ان کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی تھی، شہباز شریف نے ان کی اور ان کے وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر بھی ولی عہد اور سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

خیبرپختونخوا: پی ٹی ایم رہنما علی وزیر ڈیرہ اسمٰعیل خان سے گرفتار

🗓️ 15 نومبر 2023ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) سابق رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ

امریکہ کے پاس ایران، روس اور چین کے خلاف فوجی تیاری کا فقدان 

🗓️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: مشہور امریکی کالم نگار اور مصنف تھامس فریڈمین نے نیویارک ٹائمز

سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ مزید شدت اختیار کرگیا، کراچی سے 760 کلومیٹر دور موجود

🗓️ 11 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) بحیرہ عرب میں موجود انتہائی شدید سمندری طوفان ’بائپر

یمن میں مزید جامع جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں: امریکہ

🗓️ 12 مئی 2023سچ خبریں:القدس العربی اخبار کے مطابق یمن کے لیے امریکہ کے خصوصی

افغانستان میں قحط ختم کرو

🗓️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:   سردیوں کا موسم قریب آنے اور افغانستان میں ممکنہ انسانی

مغربی کنارے میں اسرائیل کے سنہری دور کا خاتمہ ہونے والا ہے: عبرانی میڈیا

🗓️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق اسرائیل مغربی کنارے میں اپنے سنہری دور

مسلم لیگ (ن) آئے گی تو مہنگائی کو مٹائے گی، نواز شریف

🗓️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم میاں

شام میں امریکی فوجی گندم چوری کر کے لے جاتے ہوئے

🗓️ 18 جون 2022سچ خبریں:  شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے آج دوپہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے