?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شہباز اور حمزہ سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز اور حمزہ پر اٹھارہ فروری کو فرد جرم عائد ہوگی، مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔14 ہزار بینکنگ ٹرانزیکشنز کو کھنگالا گیا تو حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ طویل تحقیقات کےبعد شہباز ، حمزہ اور دیگر کے خلاف منی لانڈنگ کیس میں 18فروری کو فرد جرم عائد ہو گی اور باقاعدہ ٹرائل بھی شروع ہو گا۔14 ہزار بینکنگ ٹرانزیکشنز کو کھنگالا گیا تو حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ مقصودشہبازشریف کی مل میں چپڑاسی تھا اور اس کی تنخواہ 25 ہزار روپےتھی ، اس کےنام اکاؤنٹ کھلا پھر4ارب شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں پہنچ گیا، ایسےاوربھی درجنوں دلچسپ وعجیب فراڈشہبازکےمقدمےکاحصہ ہیں، مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرپشن سے پیسہ بنایا ہوتا تو پاکستان واپس نہ آتا، لندن میں رہنا تھا اس لیے اثاثے بنائے۔اگر عوامی پیسے کا احساس نہ ہوتا تو میں یہی پروجیکٹ کروڑوں میں دیتا۔ قبر میں بھی چلا جاؤں تو حقائق نہیں بدلوں گا۔


مشہور خبریں۔
سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن، بھارتی سپانسرڈ 5 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید
?️ 29 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی
دسمبر
او آئی سی اجلاس،مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع
?️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں
مارچ
نائیجر کی عوام فوج کے ساتھ ہے یا خلاف؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: نیامی میں ہزاروں افراد، فوج کی حمایت میں اور اپنے
اگست
حسان خاور کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہیں تو در بدر کی ٹھوکریں کیوں کھا رہی ہے
?️ 1 مارچ 2022لاہور: (سچ خبریں) حسان خاور کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کے
مارچ
یوٹیوب پر بھی اے آئی ٹولز فیچرز پیش کیے جانے کا امکان
?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے اپنے تمام پلیٹ فارمز، واٹس ایپ،
اپریل
مزاحمتی محاذ کی تشکیل امام خمینی کی دین ہے؟کویتی تجزیہ کار
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:فلسطینی امور کے ماہر کویتی تجزیہ کار کا کہنا ہے
فروری
کابل میں دھماکہ؛طالبان کے اہم رہنما ہلاک
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیخ رحیم اللہ اسکول میں ہونے
اگست
برطانیہ کی یوکرینی فوج کی خدمت
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
جولائی