لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور توانائی کے بحران پر قابو پانے سے متعلق ایک اہم اجلاس آج لاہور میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال, وزیر مملکت براے پیٹرولیم مصدق ملک , جب کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ,وفاقی وزیر براے توانائی خرم دستگیر, وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب, رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی براے پبلک پالیسی اسٹریٹجک کمیونیکیشنز فہد حسین نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس ملک میں جاری بجلی کے بحران کو حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دیا. مزید براں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ انہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے رپورٹ فوری پیش کی جائے جس میں لوڈشیڈنگ کو وجوہات واضح طور پر بتائی جائیں. علاوہ ازیں وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ صوبوں کو پینے کے پانی اور زرعی سہولیات کی فراہمی سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس سلسلے میں ارسا صوبوں کے ساتھ باہمی مشاورت اور آزادی کے ساتھ فیصلہ کرے.