?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی امین گنڈا پور کو ضلع شکارپور کے سول جج سجاد علی عباسی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 25 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
علی امین گنڈا پور کو جمعرات (20 اپریل) کی شب لاہور سے سکھر لایا گیا تاکہ انہیں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 131، 153، 504 اور 505 کے تحت ان کے خلاف درج مقدمہ (نمبر 78/2023) میں عدالت میں پیش کیا جا سکے۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف مذکورہ ایف آئی آر پاکستان تحریک انصاف ایک شہری امان اللہ بروہی کی شکایت پر درج کی گئی۔
پولیس نے علی گنڈا پور کو عدالت میں لے جاتے وقت سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد باہر موجود تھی جنہوں نے علی امین گنڈاپور کے ساتھ دوراں حراست مبینہ زیادتیوں کے خلاف نعرے لگائے اور انہیں لے جانے والی گاڑی پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور علی امین دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے، پولیس نے علی امین گنڈا پور کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی لیکن جج نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر 25 اپریل تک جیل بھیج دیا۔
عدالت میں علی امین گنڈا پور کی نمائندگی پی ٹی آئی لاڑکانہ کے جنرل سیکریٹری اور وکیل عبدالرؤف کورائی نے کی، سماعت کے بعد پی ٹی آئی رہنما کو سکھر سینٹرل جیل لے جایا گیا۔پولیس نے علی گنڈا پور کو عدالت میں لے جاتے وقت سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد باہر موجود تھی جنہوں نے علی امین گنڈاپور کے ساتھ دوراں حراست مبینہ زیادتیوں کے خلاف نعرے لگائے اور انہیں لے جانے والی گاڑی پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے، پولیس نے علی امین گنڈا پور کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی لیکن جج نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر 25 اپریل تک جیل بھیج دیا۔
مشہور خبریں۔
بھارت کے نئے فوجی بھرتی کے منصوبے پر ہونے والے مظاہرے
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: بھارتی حکومت کے مسلح افواج میں بھرتی کے نئے منصوبے
جون
میں سب کی بات سننے کے لئے تیار ہوں:عمران خان
?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سر گودھا میں میڈیا میں بات کرتے ہوئے
اپریل
وفاقی حکومت کا 2 ارب روپے کی لاگت سے پرانے اور غیر موثر پنکھوں کو تبدیل کرنے کا منصوبہ
?️ 8 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے تحت حکومت
جولائی
صیہونی کابینہ میں اختلاف کی اہم وجوہات
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے آپریشن میں تل ابیب کی ناکامی کے
جنوری
مالی میں فرانسیسی فوج کی غیرقانونی موجودگی کے خلاف شدید مظاہرے کیئے گئے
?️ 30 مئی 2021مالی (سچ خبریں) مالی میں سینکڑوں افراد نے ملکی فوج کی حمایت
مئی
چیئرمین سینیٹ نے بھارت کی دعوت کوٹھکرا دیا
?️ 25 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر بھارتی لوک سبھا کی جانب سے دورہ بھارت
نومبر
عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
?️ 3 فروری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو بڑی خوشخبری
فروری
اربیل میں موساد کے ٹھکانوں پر میزائل حملے
?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: عراقی خبر رساں ذرائع نے آج صبح 1 بج کر
مارچ