?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیرمدت میں چند روز باقی رہ گئے،16 اکتوبر کو ان کے عہدے کی معیاد ختم ہو جائے گا۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شوکت ترین سے موجودہ عہدہ واپس لے کر انہیں مشیر خزانہ بنایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قانونی طور پر کوئی غیر منتخب شخص صرف 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر رہ سکتا ہے، اسی باعث شوکت ترین سے موجودہ عہدہ واپس لے کر انہیں مشیر خزانہ بنایا جائے گا۔ تاہم شوکت ترین بطور مشیر مختلف کمیٹیوں کی صدارت نہیں کر سکیں،ای سی سی سمیت کابینہ کمیٹیوں کی صدارت کرنے کے بھی اہل نہیں رہے گے۔
بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے شوکت ترین کو خبیرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ممبر بنانے کیلئے کس سینیٹر سے استعفیٰ لیا جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سے حوالے سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاوت شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ شوکت ترین کے دوبارہ وفاقی وزیر بننے تک ضرورت کے مطابق حماد اظہر کو عارضی طور پر وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سونپ دیا جائے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ڈی سیٹ کروا کر شوکت ترین کو ان کی نشست پر منتخب کروانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، تاہم اسحاق ڈار اپنی سینیٹ کی نشست بچانے کیلئے سپریم کورٹ چلے گئے، جس کے بعد حکومت کیلئے پنجاب کی نشست سے شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروانا مشکل ہو گیا۔
اب اسی صورتحال کے باعث شوکت ترین کو تحریک انصاف کے گڑھ خیبرپختوںخواہ سے سینیٹر منتخب کروانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل ایک انٹرویو کے دوران شوکت ترین نے بھی اس یقین کا اظہار کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان انہیں سینیٹر ضرور بنوائیں گے۔
مشہور خبریں۔
کیا ایران ایٹم بم بنا رہا ہے؟سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی زبانی
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسی
جنوری
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک میں بجلی کی قیمت میں ایک
دسمبر
قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کے شرائط
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: باسم نعیم، حماس کے ایک اعلیٰ رہنما نے اعلان کیا
مئی
ابراہیم رئیسی کا دورہ دمشق
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:شام کے ساتھ علاقائی اور عرب سیاسی ممالک کے درمیان تعلقات
مئی
کون کون ممالک نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے؟
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: اگر عالمی فوجداری عدالت (ICC) کی جانب سے نیتن ہاہو
مئی
صیہونی فوج کا نیا سربراہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ بینی گانٹز نے اسرائیلی فوج کے چیف آف
ستمبر
ارکان قومی اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں کا بجٹ 87 ارب روپے تک بڑھانے کا فیصلہ
?️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)
اکتوبر
ڈونیٹسک شہر کے مرکز پر یوکرین کے کا حملہ
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: آج بدھ کی صبح پانچ بجے یوکرین کی افواج نے
ستمبر