شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

🗓️

وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی جس نتیجے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

سرکاری خبرایجنسی اے پی پی پی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دتہ خیل میں کارروائی کی اور اس دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فوسز پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے شہریوں نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پاک فوج کے اقدام کو سراہا۔

سیکیورٹی فورسز نے اس سے قبل 4 مارچ کو بھی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تھی اور اس کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کارروائی کی گئی اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

خیال رہے کہ 27 فروری کو شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

اس سے قبل 22 فروری کو بھی شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی تھی جہاں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا۔

ضلع شمالی وزیرستان میں 14 فروری کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ٹیم نے خود پر حملہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ اور دنیا کے ساتھ تجارتی جنگ؛ اہداف اور نتائج

🗓️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ میں درآمد کی جانے والی اشیاء پر باہمی محصولات

کیا مغربی پٹی جنگ کا مرکزی محاذ بنے گی؛صیہونی ٹی وی

🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 نے مغربی کنارے میں

کیا اسرائیل کے پاس غزہ میں کوئی آپشن ہے ؟

🗓️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ممتاز عسکری تجزیہ نگار آموس حریل نے اعلان

پنجاب میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو ‘بجلی مفت’ دینے کا اعلان

🗓️ 4 جولائی 2022لاہور:(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر

ہم ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں: سعودی وزیر خارجہ

🗓️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ  فیصل بن فرحان نے کہا کہ

ایران پاکستان تعلقات پر ایک نظر

🗓️ 5 اگست 2023حسین امیرعبداللہیان، وزیر خارجہ، جو پاکستان کے اعلیٰ حکام سے بات کرنے

وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

🗓️ 17 اپریل 2021دبئی (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے

کورونا:ملک بھر میں مزید 118 افراد انتقال کر گئے

🗓️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے