شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان میں کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 30 ستمبر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں کی جانب سے ہونے والی فائرنگ میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا تھا

اسی طرح 26 ستمبر کو پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 فوجی جوان شہید جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا۔ آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

خیال رہے کہ 23 ستمبر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت اور سوات کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئیں مختلف کارروائیوں میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے اور بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پاک فوج کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ لکی مروت کے علاقے شیخ بدین کی پہاڑیوں میں پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت محسوس کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

یاد رہے کہ 19 ستمبر جاری بیان میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید ہوگیا تھا۔

مشہور خبریں۔

فائزر کا سربراہ ویکسین کی 4 خوراکیں لگانے کے باوجود کورونا کا شکار 

🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:     فائزر کے سی ای او البرٹ بوریلا نے پیر

پیپلزپارٹی اہم مسائل پر تمام جماعتوں سے بات چیت کی حامی

🗓️ 3 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) مرکز میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے درمیان

پاکستان اور ایران نے باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

🗓️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران نے باہمی قانونی معاونت کا

صحرائے سینا یا گرین لینڈ جزیرہ؛ نقل مکانی کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟

🗓️ 7 فروری 2025سچ خبریں: عالمی مسائل کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسیوں کا

قومی سلامتی پالیسی کا اجراء اہم سنگ میل ہے:ترجمان پاک فوج

🗓️ 29 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے

بلوچستان سے 4 دہشت گرد گرفتار، افغانستان سے دراندازی کے شواہد سامنے آگئے

🗓️ 6 مارچ 2025بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان میں آپریشن کے بعد 4 دہشت گرد گرفتار

مشعال ملک نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سازشوں کے بارے میں دنیا کو خبردار کردیا

🗓️ 28 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے

عراق میں چوبیس گھنٹے کے اندر امریکی رسد کے قافلے پر تین حملے

🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے عراق سے فوجی انخلا کے معاملے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے