?️
وزیرستان:(سچ خبریں)قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا جس میں کم از کم 10 جوان زخمی ہو گئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ قافلہ میرعلی سے ضلعی ہیڈکوارٹرز میران شاہ جا رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔یہ حملہ میرالی میں کھادی مارکیٹ کے قریب کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے قافلے پر خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 10 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔
قبل ازیں ایک پولیس اہلکار نے بتایا تھا کہ حملے میں 15 اہلکار زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے 3 اہلکار شدید زخمی ہیں جنہیں بنوں گیریژن کے ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن جاری رہا۔
مکینوں نے بتایا کہ میرعلی میران شاہ روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز پر ہونے والا یہ دوسرا خودکش حملہ تھا۔
اس سے قبل 30 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ایک موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں دو فوجی اور دو بچے زخمی ہوئے تھے۔
یہ حملہ اس وقت ہوا جب حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہی تھی جس نے غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی کا اعلان کر رکھا تھا۔
ادھر 2 روز قبل قبائلہ ضلع کے علاقے غلام خان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شدت پسند داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں تین دہشت گرد مارے گئے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی مزاحمت کی غزہ میں تل ابیب کے ایجنٹوں کے خلاف وسیع کارروائی
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطینی سیکورٹی فورسز نے غزہ پٹی میں صیہونی ریجیم کے
اکتوبر
الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا رد عمل
?️ 2 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ
اگست
بجٹ ہماری پالیسی اور فیصلوں کی عکاسی کرے گا
?️ 5 جون 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد
جون
عمران خان نے امریکہ کا نام لے لیا
?️ 2 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ اس سازش
اپریل
ہر ماہ مرگی کا شکار 400 بچے قومی ادارہ صحت برائے اطفال لائے جاتے ہیں، ماہرین
?️ 12 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ماہرین صحت نے اعصابی بیماری ’مرگی‘ کے بارے
فروری
وزیراعظم کی زیر صدارت ٹیکس اصلاحات کا اجلاس، معاشی ترقی اور ریونیو میں اضافہ
?️ 15 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد، وزیراعظم کی زیر صدارت ٹیکس اصلاحات
نومبر
صیہونی حکومت میں ہاؤسنگ مارکیٹ کا زوال
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: گلوبز اخبار کے مطابق تل ابیب کے علاقے کے تاجروں نے
نومبر
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر گزشتہ
اکتوبر