🗓️
شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں 6 فروری کو کیے گئے آپریشن میں پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک ہوگیا۔
مارے گئے افغان شخص کی شناخت لقمان خان عرف نصرت کے نام سے ہوئی جو افغان صوبے خوست کے علاقے سپیرا کا رہائشی تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ افغان شہری ہونے کے ناطے اس شخص کی لاش لینے کے لیے عبوری افغان حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس طرح کے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گی۔
یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں آپریشن کیا جس میں فتنتہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں افغانستان کے صوبے بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا بھی شامل تھا، ہلاک دہشت گردوں سے امریکی ساختہ جدید نائٹ ویژن سمیت ایم 16 اے 4 اور ایم 24 اسنائپر رائفلز بھی برآمد ہوئی۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ بادغیس کے گورنر کے ہلاک کیے جانے والے بیٹے کی شناخت بدر الدین عرف یوسف کے نام سے ہوئی، افغان حکام بدر الدین عرف یوسف کی لاش لینے سے بھی انکاری ہیں، پاکستان نے کئی بار افغان حکام کو لاش وصولی کا کہا ہے لیکن افغان سائیڈ سے مسلسل انکار کیا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں ملک گیر عام ہڑتال
🗓️ 11 فروری 2022سچ خبریں:نابلس شہر میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں تین نوجوان فلسطینیوں
فروری
ڈونباس کے محاذ پر صورتحال مشکل اور تکلیف دہ ہے: زیلنسکی
🗓️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: پیر کی رات اپنی ویڈیو تقریر میں
دسمبر
اردن میں بحران: فلسطین کے لیے مشرقی محاذ کی کیا اہمیت ہے؟
🗓️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: اردن اور اسرائیل کے درمیان سیکیورٹی اور انٹیلی جنس تعاون
ستمبر
چینی آئی پی پیز پاکستان میں بڑے بیرونی سرمایہ کار ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
🗓️ 13 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا
اکتوبر
فرانس میں اسلام دشمنی کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 15 فروری 2021سچ خبریں:فرانسیسی شہریوں نےاس ملک میں اسلام دشمنی میں اضافے کے خلاف
فروری
صارفین کیلئے اب ڈیسک ٹاپ سے واٹس ایپ آڈیو اور ویڈیو کال کرنا ہوا ممکن
🗓️ 5 مارچ 2021 سان فرانسسكو {سچ خبریں} واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولیت
مارچ
فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے جنسی تشدد کی چونکا دینے والی رپورٹ
🗓️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی بین الاقوامی
مارچ
ہم ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں: سعودی وزیر خارجہ
🗓️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ
مارچ