شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، دہشت گرد کمانڈر ہلاک

?️

خیبر پختونخوا 🙁سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں 2 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں خطرناک دہشت گرد کمانڈر محمد نور عرف سراکئی مارا گیا، ہلاک دہشت گرد کے زیرقبضہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف ہائی پروفائل کارروائیوں میں ملوث تھا، اس کے ساتھ وہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے متعدد مقدمات میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو انتہائی مطلوب تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مقامی افراد نے آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ 30 نومبر کو بھی شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا تھا جبکہ ایک فوجی جوان شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں 30 نومبر کو سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

بیان میں بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کیا، اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

یاد رہے کہ 29 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کلیئر کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا، جو سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات اور گوادر۔ہوشاب (ایم-8) پر دھماکا خیز مواد نصب کرنے میں ملوث تھے۔

مشہور خبریں۔

جولانی فورسز کی خونی یلغار

?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:جنوبی شام کے دروزی صوبے سویداء میں ابو محمد جولانی

امریکہ کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے آیا

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیئر رکن اسامہ حمدان

سعودی بادشاہ اور ولی عہد کو ایرانی صدر کے 2 خطوط میں کیا کہا گیا ؟

?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس نے لکھا ہے

جس ملک میں غریبوں کی تعداد زیادہ ہو وہ محفوظ نہیں رہ سکتا:وزیر اعظم

?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ملک کو محفوظ بنانے کی

اگلے ہفتے تک منی بحٹ لائیں گے

?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سماء

امریکہ روس کے بہانے چینی کمپنیوں پر پابندیاں لگانا بند کرے:چین

?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:چین کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ ان کا

واٹس ایپ پر مونیٹائزیشن شروع کیے جانے کا امکان

?️ 24 جون 2025سچ خبریں: خبریں ہیں کہ جلد ہی واٹس ایپ صارفین بھی یوٹیوب

بائیڈن کی ریپبلکنز کو مطمئن کرنے کی کوشش

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے کہا ہے کہ وہ اس ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے