?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے کہتا تھا ’’ن‘‘ سے ’’ش‘‘ نکلے گی اب ’’میم‘‘ بھی نکلے گی، شہبازشریف کے نصیب میں صرف دھکے ہیں، سلیمان شہباز کو اگرکلین چٹ مل گئی ہے تو تایا کو لے کر واپس پاکستان آجائیں، شفاف الیکشن کیلئے ووٹنگ مشین کا استعمال چاہتے ہیں۔ چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں کا جال بچھایا، سلیمان شہباز کو کلین چٹ مل گئی ہے تو تایا کو لے کرپاکستان آئیں، شہبازشریف کے نصیب میں دھکے ہیں، پہلے کہتا تھا ’ن‘ سے ’ش‘ اب ’میم‘ بھی نکلے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ مانتے ہیں کہ مہنگائی ہے، دال، چینی، گھی، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم نے ایم این ایز کو ہدایت کی ہے کہ حلقوں میں جائیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ اتنی بڑی نیوزی لینڈ کی فوج نہیں ہے جتنی ہم نے انہیں سیکیورٹی دی، پاکستان میں اگر کرکٹ نہیں ہوگی توکوئی مر نہیں جائےگا۔ شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن میں 22 مہینے رہ گئے ہیں، عمران خان ملک میں شفاف الیکشن کرانا چاہتے ہیں، انتخابات میں دھاندلی ختم کرنے کیلئے ووٹنگ مشین کا استعمال چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر بڑے بڑے امتحان آئے ہیں لیکن ہم نے ان کا مقابلہ کیا، امریکی سینیٹ میں بل پیش گیا تو پاکستان کیلئے مزید امتحانات آسکتے ہیں، کچھ بھی ہو جائے ہم نہیں جھکیں گے، افغانستان میں دنیا اور بھارت کی انٹیلی جنس کو شکست ہوئی، ہم طالبان کی عسکری مدد نہیں کررہے، یہ بکواس الزام ہے، بھارت پاکستان پر الزام لگا رہا ہے، دنیا کو افغانستان کا ساتھ دینا چاہیے اور منجمد اکاؤنٹس بحال ہونے چاہئیں، چمن اور طور خم بارڈر پر زبردست اقدامات کیے ہیں، افغانستان جانے والوں کی تعداد آنے والوں سے زیادہ ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں برکس کا سب سے بڑا تجارتی شریک
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اس ملاقات
اگست
صائمہ سے شادی کو خفیہ رکھا، پہلی بیوی کو اخبار کی خبر سے علم ہوا، سید نور
?️ 11 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) فلم ساز سید نور کا کہنا ہے کہ پہلی
فروری
شام کے بارے میں نیتن یاہو کی انٹیلی جنس حکام کے ساتھ میٹنگ میں کیا ہوا ؟
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن
نومبر
شہید سلیمانی کے نزدیک مسئلہ قدس کا کیا مقام تھا؟
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: مزاحمت کے محور میں اب تک کئی نامور اور ممتاز
دسمبر
دو صہیونی بسوں میں مشتبہ آتشزدگی
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی کہ مقبوضہ فلسطین کے وسط
جون
پاک آرمی کے بیڑے میں وی ٹی 4 جنگی ٹینکس شامل کر دئے گئے
?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک
جولائی
فلسطینیوں کا یہودی کالونی پر حملہ، دو فوجیوں سمیت تین افراد جہنم واصل ہوگئے
?️ 19 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) ایک طرف جہاں دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب
مئی
انسانی حقوق،امریکی مفادات کا آلہ
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کی خارجہ پالیسی میں انسانی حقوق کے آلہ
جولائی