?️
لاہور: (سچ خبریں) ملک کے اکثر مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز بند کردیے گئے جب کہ کراچی کی 5 بین الاقوامی پروازوں کا رُخ موڑ دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطاق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا، موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند ہے، موٹروے ایم تھری لاہور سے درخانہ تک، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم گیارہ بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی، موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند کے باعث بند ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد نے بتایا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے کیونکہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے، قومی شاہراہ پر سندر، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی کے علاقوں میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے جہاں حدِ نگاہ صفر سے 100 میٹر تک ریکارڈ کی جا رہی ہے، موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز کو ہدایت کی ہے کہ لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔
بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی دھند کے باعث جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے والی 5 بین الاقوامی پروازوں کو دیگر ایئرپورٹس پر منتقل کرنا پڑگیا کیوں کہ شہر قائد میں علی الصباح سے ہی شدید دھند چھائی ہوئی ہے اور کئی مضافاتی علاقوں میں حد نظر صرف چند میٹر رہ گئی، دھند کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر آنے والی پروازیں بھی متاثر ہوئیں، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والی پانچ بین الاقوامی پروازوں کا رخ دیگر ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا، پیگاسس، اتحاد ایئرلائنز، فلائی اڈیل اور گلف ایئر کی پروازیں مسقط منتقل کی گئی ہیں، فلائی جناح کی پرواز جدہ سے کراچی کی بجائے اسلام آباد منتقل کردی گئی۔


مشہور خبریں۔
عراقی انتخابات اور ملک کے تین عہدداروں کی تقرری کا طریقہ کار
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: عراق کی پارلیمانی انتخابات میں 21.4 ملین eligible voters میں سے
نومبر
نیتن یاہو کی ذاتی معلومات ہیک
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہیکرز نیتن یاہو سمیت
ستمبر
پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کی ہے: وزیراعظم
?️ 18 اکتوبر 2025 جہانیاں: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے
اکتوبر
جولانی: شامی قوم اپنے ملک کی تقسیم کی مخالفت کرتی ہے
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ ابو محمد الشعرا عرف
جولائی
عوام پاکستان پارٹی کے نام پر اعتراض؛ وجہ؟
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: ’ہم عوام پاکستان پارٹی‘ کے چیئرمین نے الیکشن کمیشن میں
جولائی
پاکستان کے آئین میں تاریخی ترمیم؛ فوجی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلیاں
?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم نمبر 27 کی منظوری کے بعد پاکستان
نومبر
سلام ہو فلسطینی مجاہدوں پر
?️ 7 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو اور اسلامی انقلاب کے رہبر نے عالمی
مئی
غزہ میں صیہونیوں پر کیا بیت رہی ہے؟صیہونی فوج کی زبانی
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے 7 اکتوبر سے اب تک ہلاک اور
جنوری