?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ان دنوں ایران کے دورے پر ہیں جہان انہوں نے ایران کے صدر حسن روحانی اور دیگر حکام سے ملاقات کر کے کشمیر کے مسئلے سمیت دوسرے مسائل پر تبادلہ کیا انہوں نے ایران کے اسپیکر اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی نے تہران میں صدر حسن روحانی، وزیر خارجہ جواد ظریف اور اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی۔
وزیرخاجہ نے ایرانی صدر کو پاکستانی قیادت کی جانب سے ایران کے عوام کےلیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور اپنے ملک کے لیے ان کے کردار کی تعریف کی۔
بیان کے مطابق انہوں نے حسن روحانی کے ساتھ باہمی تعلقات کے استحکام کے مختلف پہلووں، مشترکہ تاریخ، ثقافت اور زبان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ نے ایران کے ساتھ معاشی تعاون اور ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے مؤقف سے بھی آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے بارڈر مارکیٹ کے قیام میں تعاون پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا، جس سے سرحدی علاقوں کے عوام مستفید ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مند-پشین سرحدی پوائنٹ پر بین الاقوامی سرحد کھلنے سے آمد ورفت میں آسانی ہوگی اور باہمی تجارت میں بھی اضافہ ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر اور عوام کی مسلسل حمایت پر ان کا خاص کر سپریم لیڈر کا شکریہ ادا کیا اور بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر بات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مذہبی اعتقادات کے حوالے سے مشترکہ مؤقف کو سراہا۔
ترجمان دفترخارجہ کے بیان کے مطابق اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کووڈ کے خلاف اقدامات کی تعریف کی اور مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے بھی ملاقات کی.
شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پر جواد ظریف سے ملاقات کے مناظر بھی شیئر کی اور کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سے تجارت، سرحدی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مل کر اسلاموفوبیا کے خلاف کام کریں گے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور مزید استحکام کا اعادہ کیا۔
پارلیمانی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مختلف معاملات پر تعاون پر زور دیا اور بین الاقوامی پارلیمانی فورم کے تحت رابطے بڑھانے کی ضرورت بھی اجاگر کی۔
وزیرخارجہ نے ایرانی اسپیکر کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا اور کشمیریوں کی حمایت پر ایرانی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ملاقات میں اسلاموفوبیا کے معاملات پیغمبر اسلامﷺ کے احترام کے حوالے سے مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور امید ظاہر کی کہ دورے سےدونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے قبل ازیں ایرانی پارلیمنٹ آمد پر چیئرمین پاکستان-ایران فرینڈ شپ گروپ نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نے روس کے دو بڑے مالیاتی اداروں پر پابندیاں عائد کی
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس
فروری
حکومت کا غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ
?️ 1 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے کسی تیسرے ملک منتقلی کے منتظر
جون
ایرانی میزائلوں نے صیہونی فضائی دفاعی نظام کے ساتھ کیا کیا؛امریکی چینل کی زبانی
?️ 20 جون 2025 سچ خبریں:امریکی چینل اینبیسی نے ایک اعلیٰ اسرائیلی انٹیلیجنس اہلکار کے
جون
سعودی صیہونی تعلقات کی صورتحال؛سعودی وزیرخارجہ کی زبانی
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ
دسمبر
Britain goes wild for Burgundy wine served at royal wedding
?️ 1 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
نیشنل کانفرنس کی قابض حکام سے زمین حاصل کرنے والوں کے بارے میں وضاحت طلب
?️ 8 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اکتوبر
پڑھئے ماحرہ خان نے وائرل ویڈیو کے ساتھ دانا نیر کے لئے کیا پیغام لکھا؟
?️ 20 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} ماہرہ خان جو کہ پاکستان کی سوپر اسٹار ہیں
فروری
برکس گروپ میں شامل ہونے کے لیے جمہوریہ لاؤس کا اعلان
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:اسپوٹنک کے ساتھ ایک انٹرویو میں، لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک کے
دسمبر