🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔
میڈیا کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے راہیں جدا کرنے والے شاہد خاقان عباسی الیکشن کمیشن پہنچ گئے، شاہد خاقان عباسی نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے کوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرادئیے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن کو تمام مطلوبہ دستاویز فراہم کردی ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹرڈ کروا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ یکم فروری 2023 کو شاہد خاقان عباسی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز کو ’اوپن فیلڈ‘ ملنی چاہیے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ میں نے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ جب مریم نواز چیف آرگنائزر بنی تو پارٹی کے صدر شہباز شریف کو دے دیا تھا۔
سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ میں پارٹی کا عہدہ دوبارہ قبول نہیں کروں گا، پارٹی نے بے پناہ عزت دی ہے، لاہور سے انتخاب کے لیے میاں صاحب نے خاص طور پر اس کا بندوبست کیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میرا گھر ہے، 35 سال سے اس جماعت میں ہوں، اس جماعت نے مجھے ملک کی اولین پوزیشن پر پہنچایا اور اگلا الیکشن مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر لڑوں گا۔
خیال رہے کہ روزنامہ ’جنگ اخبار‘ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ملک کی بہتری کے لیے ’ری امیجننگ پاکستان‘ کے فورم سے پاکستان کی فلاح و بہبود کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی، سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بغیر مریم نواز کو پارٹی میں اعلیٰ عہدہ دینے پر نالاں تھے۔
مشہور خبریں۔
بلوچستان: کورونا کیسز میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی
🗓️ 16 مئی 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح
مئی
وزیر اعظم کا گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا عزم
🗓️ 13 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی ذخیرہ اندوزی
جنوری
یورپی انتخابات کے موقع پر فرانس کا میکرون کو زبردست تھپڑ
🗓️ 2 جون 2024سچ خبریں: جرمن اخبار ہینڈلزبلاٹ نے اپنے ایک مضمون میں یورپی پارلیمنٹ کے
جون
محمد عبداللہ خان سنبل چیف سیکریٹری پنجاب تعینات
🗓️ 21 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے محمد عبداللہ خان سنبل کو چیف
دسمبر
وکیل قتل کیس: درخواست گزار کے وکیل نے بینچ میں شامل 2 ججز پر اعتراضات عائد کردیے
🗓️ 9 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
اگست
سید حسن نصراللہ آج کیا کہنے والے ہیں؟
🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: لبنان کی پبلک سکیورٹی آرگنائزیشن کے سابق ڈائریکٹر جنرل نے
نومبر
حکومت کا عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے مختلف آپشنز پر غور
🗓️ 21 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی
اگست
سی پیک میں سب سے زیادہ کام ہماری حکومت میں ہوا: فرخ حبیب
🗓️ 7 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے
فروری