شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سیکریٹری دفاع، داخلہ کل ذاتی حیثیت میں طلب

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔

اس موقع پر احمد فرہاد کی اہلیہ کے وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت سے کل تک کا وقت دینے کی استدعا کی۔

نمائندہ وزارت دفاع نے عدالت کو بتایا کہ آئی ایس آئی نے کہا کہ ہمارے پاس نہیں ہے، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ آپ تحریری طور پر جواب جمع کرائیں میں وزیر دفاع کو بلاتا ہوں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سیکریٹری دفاع اور ان کے افسر عدالت کو جوابدہ ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری دفاع کو جواب جمع کرنے کی ہدایت کر دی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہم نے ایف آئی آر درج کرائی ہے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر درج کرکے آپ نے کوئی احسان کیا ہے؟

عدالت نے ریمارکس دیے کہ میں جب فیصلہ دوں گا تو پھر یہ معاملہ گمشدگی سے کہیں اور چلا جائے گا، یہ معاملہ اتنا آسان نہیں ہے کہ جب چاہیں کسی کا دروازے توڑ کر بندہ اٹھا لیں، یہ معاملہ اب ختم ہونا چاہیے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ ایک طرف میسج بھیجتے ہیں اور اب کہتے ہیں ہمارے پاس نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ ملک یا تو قانون کے مطابق چلے گا اور یا ایجنسیوں کی طریقے سے۔

سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کو کل تین بجے ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا گیا۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت دی کہ درمیان میں مغوی کی بیوی سے کوئی رابطہ نہیں کرنا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سیکٹر کمانڈر کوئی چاند پر نہیں رہ رہا، ان کی حیثیت کیا ہے؟ عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو ہدایت دی کہ کل سیکٹر کمانڈر کا بیان قلمبند کرکے آئیں۔

مشہور خبریں۔

ڈنمارک میں اسرائیلی حکومت کے سفارت خانے کے قریب 2 دھماکے

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: ڈنمارک کی پولیس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے

حمزہ شہباز کو ہو سکتے ہیں گرفتار

?️ 25 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گزشتہ ایک

ملک بھر میں ’یوم اقبال‘ عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) شاعرِ مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا یوم

اسرائیل کا بڑا جوا

?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کا حالیہ حملہ، جو منگل

ہندوستان ٹائمز: اگر بھارت پیچھے ہٹتا ہے تو اسلام آباد کشیدگی ختم کرنے کے لیے تیار ہے

?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں

جانسن دوبارہ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان نے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار مائیک جانسن کو

یمنی فضائی دفاع نے امریکی ایگل اسکین جاسوس طیارے کو مار گرایا

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے

نیٹو افواج میں الرٹ جاری

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:باخبر ذرائع نے بتایا کہ یوکرائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے