?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے ایک زرعی پلاٹ کی منتقلی کے لیے افسران کی ٹیم کو خلیجی ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کے 3 افسران اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) انتظامیہ کا ایک افسر پلاٹ کی منتقلی کے سلسلے میں خلیجی ملک جانے کے لیے تیار ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک سابق سفارت کار نے تقریباً 3 دہائی قبل شہزاد ٹاؤن میں ایک پلاٹ خریدا تھا، سرکاری خدمات مکمل کرنے کے بعد وہ اپنے آبائی ملک واپس چلے گئے جہاں بعد میں ان کا انتقال ہوگیا، اب یہ پلاٹ ان کے خاندان کی ملکیت ہے۔
خاندان نے اس پلاٹ کو اسی ملک کے ایک اور شہری کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ پراپرٹی کی منتقلی کروانا چاہتے ہیں، عام طور پر انہیں اسلام آباد میں سی ڈی اے کے دفتر آ کر اپنا بیان ریکارڈ کروانا ہوتا ہے، تاہم ان کی درخواست پر سی ڈی اے نے ایک ٹیم کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انتقال کی کارروائی مکمل کی جا سکے۔
چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا کی منظوری کے بعد ہیومن ریسورس ڈائریکٹوریٹ نے افسران کو مذکورہ ملک جانے کے لیے این او سی جاری کیا۔
15 جولائی کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹی فکیشن (جو کہ ڈان کے پاس موجود ہے) میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے (مجاز اتھارٹی) نے اتھارٹی کے درج ذیل افسران کو 18 جولائی 2025 کو (ملک کا نام حذف کیا جا رہا ہے) جانے کی اجازت دی ہے تاکہ اسلام آباد کے چک شہزاد میں زرعی پلاٹ کی منتقلی کے عمل کو مکمل کیا جا سکے۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ اس ٹیم میں ڈائریکٹر اسٹیٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ اور ایک افسر آئی سی ٹی سے شامل ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ افسران کے سفر، قیام و طعام کے اخراجات متعلقہ ملک کا سفارت خانہ برداشت کرے گا۔
جب اس حوالے سے ایک افسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تمام عمل قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ویزوں کے منتظر ہیں، پراپرٹی مینوئل میں ایک شق موجود ہے کہ سی ڈی اے انتظامیہ پراپرٹی کی منتقلی کے لیے کمیشن تشکیل دے سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کمیشن اکثر اسلام آباد میں مریضوں اور بزرگ افراد کے گھروں میں جا کر ان کا بیان ریکارڈ کرتا ہے، کئی بار ہمارا کمیشن کراچی اور لاہور جیسے دیگر شہروں میں بھی گیا ہے۔
تاہم ایک اور افسر نے کہا کہ سی ڈی اے افسران کا بیرون ملک جا کر پراپرٹی ٹرانسفر کرنا ایک نئی مثال ہو سکتی ہے۔
انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب ہمارے افسران کسی ایسے مقصد کے لیے بیرون ملک جا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس، 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل
?️ 1 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد
اپریل
آئندہ بجٹ موسمیاتی تبدیلی کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے، آئی ایم ایف کا مطالبہ
?️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے حکومتِ پاکستان سے کہا
نومبر
ہفتہ وار مہنگائی بدستور 37 فیصد سے زائد
?️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش
اکتوبر
دشمن نے ہمارے لیے بڑے بڑے خواب دیکھے تھے:انصاراللہ
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے تاکید کی کہ سعودی
جون
27 ویں آئینی ترمیم: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی
?️ 15 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) جسٹس شمس محمود مرزا نے لاہور ہائیکورٹ کے جج
نومبر
2024 میں 82 ہزار صیہونیوں کے فرار کا سبب کیس رہا ؟
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ اور اس سے پیدا ہونے والی عدم
اپریل
اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کی صورتحال پر اسلامک ممالک کا پاکستان کے
دسمبر
وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 30 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی
اگست