?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک فیز 2 میں اسمارٹ اسٹیز، زرعی صنعت میں تعاون اور نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی انڈسٹری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ تیانجن کے اسٹینڈنگ ممبر نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین (China) کی دوستی دنیا بھر میں نمایاں اور منفرد مقام رکھتی ہے۔ جبکہ چین اور پاکستان ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ اور سی پپک نے پاکستان میں توانائی کے شعبے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔
سی پیک (CPEC) فیز 2 سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک فیز 2 میں اسمارٹ اسٹیز، زرعی صنعت میں تعاون پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اور نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی انڈسٹری پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ چینی صدر کی زیر قیادت تیانجن کی ترقی دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے۔ تیانجن بنہائی نیو ایریا اور پاکستان (Pakistan) کے درمیان تجارت بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ جبکہ پاکستان اور چین کے تیانجن پورٹ کے درمیان تعاون اور تجارت کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
روس کو یوکرین میں شکست کی اجازت نہیں دیں گے؛چین کا اعلان
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ بیجنگ روس
جولائی
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پاکستان
اپریل
اسرائیل نے غزہ میں 6,000 انسانی امداد کے ٹرکوں کے داخلے کو روکا
?️ 21 اکتوبر 2025 سچ خبریں: اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گیروں کی امداد اور
اکتوبر
ایف بی آر ڈائریکٹوریٹ کے اختیارات بحال
?️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے فیڈرل
اکتوبر
امریکہ میں نئے سال کے پہلے چار دنوں 650 سے زیادہ متاثر
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: آن لائن آرکائیو آف گن وائلنس کے مطابق 2022 کے
جنوری
سردی میں غزہ کے مہاجرین کے غیر انسانی حالات
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:صیہونیوں نے غزہ کی پٹی کے خلاف گزشتہ 4 ماہ سے
فروری
ہیومن رائٹس واچ کا سعودی عرب سے یمنی تارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا مطالبہ
?️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے یمن میں جاری بحران پر زور دیتے
ستمبر
اسرائیل غزہ کے خلاف جنگ کو طول کیوں دے رہا ہے؟
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: ماجدی عبدالہادی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ کوئی
نومبر