?️
کے پی کے: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین خوارج مارے گئے۔
اسی طرح جنوبی وزیرستان کے ضلع میں کیے گئے ایک اور آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 2 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں 40 سالہ نائیک مجاہد خان (رہائشی ڈسٹرکٹ کوہاٹ) نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خیبر اور بنوں کے اضلاع میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان دو مزید جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں تین خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشتگرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں موجود کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی کانگریس میں بڑھتا عدم استحکام
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات
نومبر
چینی کے بحران میں شامل مزید چار ملزم گرفتار
?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی
مارچ
اسرائیل کی بشاراسد کو قتل کرنے کی دھمکی
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے
نومبر
عراقی انٹیلی جنس چیف کے شام کے دورے کے پس پردہ پیغامات
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے خود ساختہ حکمران ابو محمد الجولانی سے عراق
دسمبر
میں آج بھی اپنے موقف پر قائم ہوں:چوہدری نثار
?️ 24 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو
مئی
ٹرمپ کے مضحکہ خیز بیانات کا سلسلہ پھر سے شروع
?️ 3 جون 2021سچ خبریں:انیو یارک ٹائمز کے ایک رپورٹر کے مطابق سابق امریکی صدر
جون
حج کے موسم میں فلسطین کی حمایت کا فقدان
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے سابق نائب وزیر خارجہ کے قائم مقام نے
جون
حماس کے سیاسی سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کون تھے؟
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: اسماعیل ہنیہ فلسطین کے سابق وزیراعظم، حماس کے سیاسی سربراہ
جولائی