سینیٹ کمیٹی آئی ٹی کا اسلام آباد میں گھریلو سروے کے ذریعے شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنے پر تحفظات کا اظہار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے اسلام آباد میں گھریلو سروے کے ذریعے شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اہم اجلاس پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا.

اجلاس میں موبائل سروس بندش، موبائل انٹرنیٹ پیکجز اور اسلام آباد میں گھریلو سروے اور سرکاری اداروں کے بورڈز سمیت متعدد اہم ایشوز زیر بحث آئے، اجلاس کے آغاز میں خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں موبائل نیٹ ورک کی بندش پر بات ہوئی۔

سینیٹر عطا الرحمن نے کہا کہ حکومت سیکیورٹی خدشات کا جواز بنا کر موبائل سروس معطل کر دیتی ہے، لیکن موبائل سروس بند ہونے سے دہشت گردوں کو مزید تحفظ مل جاتا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر کسی منتخب نمائندے یا شہری پر حملہ ہو جائے تو وہ رابطہ کس طرح کر سکے گا؟

چیئرمین پی ٹی اے نے وضاحت کی کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت کرتی ہے، جب کہ پی ٹی اے صرف اس فیصلے پر عمل درآمد کرتی ہے۔

وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے بتایا کہ جہاں بھی موبائل سروس بند کی جاتی ہے وہاں معاشی سرگرمیوں پر منفی اثر پڑتا ہے، اسی لیے کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم پابندی لگے۔

اجلاس میں موبائل پیکجز کے بڑھتے ہوئے نرخوں کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے بتایا کہ مجموعی طور پر پاکستان کا موبائل انٹرنیٹ دنیا کے سستے ترین انٹرنیٹ میں شمار ہوتا ہے اور حکومت آئندہ دو ماہ میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کرنے جا رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اس وقت سب سے سستا پیکج 147 روپے کا دستیاب ہے، کمیٹی نے اسلام آباد میں گھریلو سروے کے ذریعے شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

کمیٹی چیئرپرسن نے کہا کہ پاکستان میں ڈیٹا کے تحفظ کا کوئی موثر قانون ہی موجود نہیں، اگر حساس معلومات لیک ہوگئیں تو شہریوں کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ نادرا کا ڈیٹا بھی ماضی میں لیک ہوا، مگر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی، کمیٹی کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر اسلام آباد بھر میں گھر گھر سروے جاری ہے جس کے ذریعے 32 ہزار گھرانوں کا ڈیٹا حاصل کیا جا چکا ہے۔

کمیٹی ارکان نے سروے کی قانونی حیثیت، ڈیٹا سیکیورٹی اور شہریوں کی پرائیویسی سے متعلق تسلی بخش وضاحت نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس میں این سی سی آئی اے میں کرپشن کے الزامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ حکام کے مطابق 16 سے 18 گریڈ کے افسران کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جن میں ایک میں 425 ملین روپے ریکور کیے گئے۔

کمیٹی نے ایف آئی اے کو آئندہ اجلاس میں طلب کرکے پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی، کمیٹی میں پی ٹی سی ایل اور یوفون کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے۔

ارکان نے نشاندہی کی کہ کئی سرکاری افسران بیک وقت متعدد بورڈز کا حصہ ہیں اور تقرری کے معیار میں شفافیت نظر نہیں آتی۔

کمیٹی نے اداروں اور ایس او ایز کے بورڈز کی تشکیل کے طریقہ کار پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلات طلب کرلیں۔

مشہور خبریں۔

سلطان عمان کا روس یوکرائن بحران پر ردعمل

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:عمان کے بادشاہ نے یوکرائن میں روسی فوجی آپریشن پر ردعمل

کیا یمن می سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اتحاد ہے؟

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک سینئر رکن نے

خطے کی بدلتی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان ہے: وزیر اعظم

?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات جاری

امریکی صدر کی افطار پارٹی کیوں پوری نہ ہو سکی!؟

?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: عرب اور مسلم شخصیات غزہ جنگ کے خلاف احتجاج میں

غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں میں

صہیونی میڈیا کا شام میں اسٹریٹجک صلاحیتوں کی تعمیر میں ایران کی کامیابی کا اعتراف

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:بعض صیہونی ذرائع ابلاغ نے اسٹریٹیجک صلاحیتوں کو بڑھانے اور شام

افہام و تفہیم سے سینیٹ کے انتخابی عمل پر انگلیاں نہیں اٹھتیں، پیسے کا لین دین نہیں ہوتا۔ عرفان صدیقی

?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا

کیا روس جوہری تجربہ کر رہا ہے؟

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:کچھ ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ روس یوکرین یا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے