🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس میں اقلیتی رکن دنیش کمار نے رمضان المبارک میں مہنگائی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ مقدس میں مہنگائی بڑھا دی گئی، سستے بچت بازار بھی مہنگے ہیں، یہاں غریب عوام کا کوئی نہیں سوچتا،اقلیتی برادری مسلمانوں کو ریلیف دے، شاید مسلمان تاجروں کے دلوں میں رحم آجائے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس شروع پارلیمنٹ ھاؤس میں ہوا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وقفہ سوالات جوابات معطل کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔
ایوان میں شبلی فراز نے عون عباس بپی کی گرفتاری کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایوان کے ممبر سینیٹر عون عباس بپی کو آج صبح 8:30 بجے گھر سے اٹھا لیا گیا ہے،اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، چیئرمین سینیٹ نے پروڈکشن آرڈر جاری کیے، کوئی اس پر فالو اپ نہیں ہوا، کسی آفیشل کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا،وزیر قانون بتائیں کہ سینیٹر عون عباس بپی کو کیوں اٹھایا گیا ہے؟
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ بہاولپور کے کسی تھانہ میں غیر قانونی شکار کی ایف آئی آر پر عون عباس بپی کو گرفتار کیا گیا ہے، مجھے ابھی تک یہ بنیادی معلومات موصول ہوئی ہے، میں چیک کررہا ہوں کہ غیر قانونی حراست میں تو نہیں لیا گیا،ایف آئی آر منگوا لی ہے، مزید معلومات آتے ہی ایوان کو آگاہ کردوں گا۔
مزید برآں پی ٹی آئی سینیٹرز نے اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ بھی کیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے معاملے پر رولنگ دیتے ہوئے سیکریٹریٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ ایوان میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر منظور کاکڑ کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
سینیٹر مسرور احسن نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک مزدور نے یونین بنائی تو اس کو نوکری سے نکال دیا گیا، عدالت نے اس کے بقایاجات ادا کرنے کی ہدایت کی، 5 سال انصاف نہ ملنے پر اس شخص نے عدالت کے کمرے کے سامنے خود کو آگ لگا دی، یوٹیلٹی اسٹورز سے ملازمین کو نکالا جا رہا ہے، حکمران طبقہ اس طرف بھی توجہ دے۔
سینیٹ میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025 پیش کیا گیا، سینیٹ نے بل کثرت رائے سے منظور کرلیا، سینیٹ میں سول کورٹس ترمیمی بل 2025 اور پاکستان کوسٹ گارڈز ترمیمی بل 2025 پیش کیا گیا، دونوں بلز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیے گئے۔
ایوان میں شیری رحمان نے کہا کہ ملک میں حالیہ بڑھتی دہشت گردی پر سیر حاصل گفتگو ہونی چاہیے، پاکستان عالمی دہشت گردی انڈیکس پر دوسرے نمبر پر آیا ہے، یہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، ملک کی بقا کا مسئلہ ہے، ہاؤس میں متعلقہ آفیشلز سے بریفنگ کروا لیں، بے شک ان کیمرہ بریفنگ ہو لیکن بریفنگ لازمی ہونی چاہیے۔
اقلیتی رکن سینیٹر دنیش کمار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہے، رمضان شروع ہوتے ہی ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے، ماہ مقدس میں مہنگائی بڑھا دی گئی، سستے بچت بازار بھی مہنگے ہیں، یہاں غریب عوام کا کوئی نہیں سوچتا، لاکھوں کی افطار پارٹیاں چل رہی ہیں، اقلیتی برادری سے گزارش ہے وہ ماہ مقدس میں مسلمانوں کو ریلیف دیں، شاید مسلمان تاجروں کے دلوں میں رحم آجائے، حکومت منافع خوری روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے کورم کی نشان دہی کی، کورم پورا نہ ہونے کی صورت میں ایوان بروز ہفتہ 8 مارچ کو 11:30 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل حماس کو شکست دے سکتا ہے؟موساد کے سابق چیف کی زبانی
🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: سابق موساد چیف نے واضح کیا ہے کہ تل ابیب
مئی
2 کروڑ سیلاب زدگان انسانی امداد پر انحصار کر رہے ہیں، شیری رحمٰن
🗓️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کا کہنا ہے
دسمبر
اسرائیل قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار
🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 13 کے رپورٹر موریہ اسراف نے سیاسی
نومبر
قومی اسمبلی اجلاس: سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کے حکم نامے کے خلاف مذمتی قرار داد منظور
🗓️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں
اپریل
ٹی بی کا خاتمہ، صحت کی معیاری خدمات تک رسائی دینا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، شہباز شریف
🗓️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے
مارچ
سعودی حکام کے اقتصادی منصوبوں میں ناکامیوں کا ریکارڈ اور 2030 وژن کی غیر یقینی صورتحال
🗓️ 4 دسمبر 2022سچ خبریں:محمد بن سلمان کے وژن 2030 منصوبوں پر عمل درآمد میں
دسمبر
پاکستان میں شیعہ عزاداروں پر دہشت گردانہ حملہ، عراقی رہنما نے شدید مذمتی بیان جاری کردیا
🗓️ 20 اگست 2021بغداد (سچ خبریں) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں شیعہ عزاداروں کے ماتمی
اگست
یورپ اسرائیل کے جنگی جرائم پر موقف اختیارکیوں نہیں کرتا ؟
🗓️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے یورپی یونین کے خارجہ
نومبر