سیلاب کی وجہ سے ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کا خطرہ ہے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافے کا خطرہ ہے، لاکھوں گھروں اور لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کی تباہی کی وجہ سے غریبوں پر بوجھ میں اضافہ ہوا ہے تاہم پاکستان غربت کے خاتمے، عوام کی ترقی و خوشحالی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔

پیر کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار 17اکتوبر کو غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت کے مکمل خاتمے کیلئے خوراک، روزگار، صحت، مکان، انصاف تک رسائی بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوام کی سیاسی شمولیت اور ان کے اختیارات میں اضافہ کرنا ہوگا.

صدر نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر غربت اور اس کی تمام شکلوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان غربت کے خاتمے، عوام کی ترقی و خوشحالی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ غربت اور افلاس بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے، سیلاب اور دِیگر قدرتی آفات غربت میں اضافے کی بڑی وجہ ہیں، حالیہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غربت کے خاتمے، زمین اور ماحول کے تحفظ کے اصولوں پر کاربند رہے گا، ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان جیسے ترقی پزیر ممالک کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ سیلاب کے پیشِ نظر عالمی برادری کو اپنی ذمے داریوں کا احساس کرنا ہوگا، پاکستان نے غربت کے خاتمے کیلئے مختلف پروگرام شروع کئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے نیشنل رورول سپورٹ پروگرام، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام/احساس پروگرام، صحت کارڈ جیسے مختلف اقدامات لئے گئے، پاکستان مستقبل میں بھی غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کرتا رہے گا۔

مشہور خبریں۔

بی بی سی کے دفتر کے مرکزی دروازے اور دیواروں پر سرخ رنگ

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:انگریزی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق فلسطین کی حامی احتجاجی تنظیم

غزہ پر صیہونی جارحیت پھر سے شروع

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے

نیلم منیر کو گھر کے کونسے کام پسند نہیں ہیں؟

?️ 20 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف ادکارہ

مقتول سینئر صحافی ارشد شریف کی میت پاکستان پہنچا دی گئی

?️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کینیا میں 3 روز قبل مبینہ طور پر پولیس

کووڈ ویکسین ساتھ لائی ایک سوال، کس ملک میں بنے گی روسی ویکسین؟

?️ 19 فروری 2021تہران {سچ خبریں} پوری دینا کو پریشان کرنے والا کرونا وائرس اگرچہ

مقبوضہ قدس کے قریب تباہ کن آتشزدگی؛ ہزاروں صہیونی آبادکار نقل مکانی پر مجبور

?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:مقبوضہ قدس کے پہاڑی علاقوں میں وسیع آآتشزدگی اور صیہونی

جسٹس عمر عطا بندیال جو ججز کی تقسیم اور سیاسی تنازعات سے بچ نہ سکے

?️ 14 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ناانصافی کہیں بھی ہو لیکن وہ انصاف کے لیے

اسرائیل میں سیاسی اختلاف عروج پر

?️ 12 جون 2021سچ خبریں:اگر اسرائیل میں کچھ غیر متوقع نہیں ہوتا ہے تو ایتوار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے