?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں قائم ریسرچ ہاؤس کی ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب نے پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشن کے بنیادی انفرا اسٹرکچر کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے جس کے تحت تمام موبائل نیٹ ورکس کام کرتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نائحہ راشد، مائرہ شیخ اور علینہ خان کی مرتب کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوری اقدامات نہ اُٹھائے جانے کی صورت میں ٹیلی کام انڈسٹری تباہ ہونے کا خطرہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ صورتحال نہ صرف پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے وسیع سفر کو تباہ کر دے گا بلکہ پاکستان کے ساڑھے 19 کروڑ ٹیلی کمیونیکیشن صارفین اور 12 کروڑ 30 لاکھ براڈ بینڈ صارفین کی زندگیوں کو بھی تباہ کن حد تک متاثر کرے گی۔
سیلاب سے متاثرہ صوبوں میں 3 ہزار 386 سیل سائٹس غیر فعال ہونے کی وجہ سے موبائل کنیکٹیویٹی اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوئیں جس کے نتیجے میں ہزاروں سیلاب متاثرین کا لوگوں اور امدادی ٹیموں سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
امدادی ٹیموں نے بھی رابطے قائم نہ ہونے کے مسائل کی وجہ سے متعلقہ محکموں کے ساتھ بات چیت میں مشکلات کی شکایت کی۔
قلیل مدتی رابطے کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کمپنیوں نے مفت آن نیٹ وائس کال سروسز کی پیشکش کی لیکن یہ حل مسائل کے ایک بڑے سلسلے سے نمٹنے میں معمولی کوشش ثابت ہوا۔
رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور تباہی کے واقعات میں تیزی کے پیشِ نظر پاکستان کا بنیادی انفرااسٹرکچر کمزور ہے۔
لہٰذا ایک پائیدار اور مضبوط ٹیلی کام سیکٹر بنانا ضروری ہے جو اس طرح کے واقعات کو سنبھال سکے جوکہ امداد کی فوری کوششوں اور ہماری طویل مدتی ڈیجیٹل عملداری کے لیے بھی اہم ہے۔
ٹیلی کمیونیکیشن پورے ڈیجیٹل نظام کی بنیادی تہہ بناتا ہے اور اگر موجودہ مسائل کو مجموعی طور پر حل نہ کیا گیا تو پاکستان کا ڈیجیٹل ایکو سسٹم‘ مستقل طور پر متاثر ہو جائے گا۔
رپورٹ میں یہ تجویز دی گئی کہ پاکستان کو پائیدار روابط کے لیے مخصوص ہنگامی منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
سویڈن کی پہلی خاتون وزیر اعظم مستعفی ہونے کے چند روز بعد دوبارہ منتخب
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:سویڈن کی پہلی خاتون وزیر اعظم کےپارٹیوں کے درمیان سیاسی اختلافات
نومبر
یورپی یونین کو اسرائیل کے ساتھ کیا کرنا چاہیے؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسپین کی سماجی حقوق کی وزیر نے ایک ویڈیو پیغام
اکتوبر
اسرائیل نے ہمیں حیرت میں ڈال دیا:یوکرینی صدر
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے ساتھ جنگ کے
ستمبر
عتیقہ اوڈھو نے 13 سال قبل فواد خان کی ماں کا کردار ادا کیا تھا، بشریٰ انصاری
?️ 14 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ساتھی اداکارہ عتیقہ اوڈھو
مارچ
ن لیگ کی ساری توجہ لاہور پر ہی کیوں؟
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: اس وقت وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی
اگست
ایران پر عائد پابندیوں کا پڑوسی ممالک پر اثر
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: مغرب اور امریکہ کے دوہرے رویے پر تنقید کرتے ہوئے
اکتوبر
گذشتہ ایک سال میں ایران اور پاکستان کے تعلقات پر ایک نظر
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:2022ءاسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کی 76ویں بہار
اپریل
سائبر اسپیس کا 83% مواد اسرائیل کے خلاف
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12کے مطابق ورچوئل نیٹ ورکس پر غزہ
دسمبر